Topics

عرس خطاب جنوری 2025۔ ما رچ 2025


آ ج کی با ت

ابدالِ حق قلندر با با اولیاء  کے 46 ویں عر س کے موقع پر محترم عظیمی صاحب کے خطا ب کا خلا صہ

بسمہ اللہ الرحمٰن الرحیم

        السلا م و علیکم ورحمتہ اللہ!

        آپ سب خواتین و حضر ات سے درخواست ہے کہ کھڑے ہو جا ئیں اور میرے ساتھ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم  پڑھ کر درود شریف کی تلا وت فرمائیں ۔ (ہزاروں کی تعداد میں مو جود حاضرینِ مجلس نے تعمیل کی اور کھڑے ہو کر تسمیہ کے بعد درود شریف پڑھا۔ )

        اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے نورِ اول اور خا تم النبیین حضر ت محمد رسول اللہؐ کی روح کو اپنے نو رسے منور فرما یا ۔ اللہ تعالیٰ اپنے محبوب بندے ؐ کی قرآن پا ک میں کن الفاظ میں تعریف بیا ن فرما تے ہیں ، سرجھکا یئے۔۔۔ ادب سے آیت سنئے۔

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

"پس تحقیق اللہ اور اس کے فرشتے نبی ؐ پر درود بھیجتے ہیں ۔ اے لوگو! جو ایما ن

لا ئے ہو ، تم بھی ان پر درود وسلا م بھیجو۔"(الاحزاب:۵۶)

        اللہ تعالیٰ فرما رہے ہیں ۔ ۔۔ اے ایما ن والو! جو مجھ پر یقین رکھتے ہو۔ اے وہ تما م لوگو، فرشتو، جنا ت ، آسمانو، زمینو، پہا ڑ ! جو مجھ اایما ن رکھتے ہو، میرا ایک بندہ ہے ، میرا ایک محبوب ہے ۔ اس پر درود بھیجو۔ کس پر ؟ محمدﷺپر ۔ اے فرشتو! کا ئنا ت کے تما م ذرات ! میرے نبیؐ پر درود بھیجو۔ اے لوگو(امنو) !یقین کی دنیا سے تمہا رے ضمیر روشن ہیں ! سن لو! میں نے اپنا ایک دوست تم میں بھیجا ہے اور اس کو اپنی رحمت کے خزانے کے خزانے عطا کردیے ۔ اے وہ لوگو! جن کا دل مشاہدے سے ، یقین سے ، ایما ن سے ، محبت سے، ایثا ر سے ، سخاوت سے ، صلوٰۃ کی پا بندی سے، روزے ، نما ز سے معمو ر ہے ، سا ئل کو جھڑکنا نہیں ۔ یتیم کے اوپر، مسکین کے اوپر کبھی سختی نہیں کر نا ۔ ان الصلوٰۃ تنھی عن الفحشآء المنکر  (بے شک صلوٰۃ فحش اور برے کا موں سے روکتی ہے ۔)صلوٰۃ قا ئم کر و۔ توکیا ہوگا؟ نو ر پھیل جا ئے گا ، روشنی پھیل جا ئے گی ۔ اب آپ لوگ بیٹھ جایئے اور قانون سنئے۔

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

        "قل ھواللہ احد۔" اللہ فرما تے ہیں کہ اے میرے محبو ب ؐ! میرے پیغمبر ؐ! میرے رسول ؐ ، میرے نبی ؐ ! اعلا ن کر دیجئے کہ میرا رب فرما تا ہے ، اللہ احد ہے ۔ اللہ کے علاوہ جو ہے ، احد نہیں ہے ، دو ہیں ۔ ما ں ہوگی۔۔۔ باپ ہو گا، میل ہوگا۔۔۔۔ فی فیل ہوگی۔ اللہ واحد ہے ۔ واحد عربی میں کہتے ہیں ۔ دوسو زبا نوں میں ، ہر زبا ن میں الگ الگ لفظ ہیں لیکن معنی ؟

        (حا ضرین نے بیک آواز عرض کیا : معنی ایک ہی ہیں۔ )

        کیا مخلو ق واحد ہو تی ہے ؟ چیونٹی واحد ہے ؟ آسما ن واحد ہے ؟ ستارے واحد ہیں ؟ آپ خو د واحدہیں ؟ (خواتین و حضر ات نے تما م سوالوں کے جواب میں عرض کیا: نہیں)

        آپ دو کس طرح ہیں ، یہ بتا سکتے ہیں ؟ ہر آدمی دو ہے ۔ ذہن پہ زور ڈالیں ۔ جتنے لوگ یہاں بیٹھے ہیں اور جتنے لوگ ساری دنیا میں میری بات  سن رہے ہیں ، وہ کو ئی ذات ہو ، برادری ہو ، واحد صر ف اللہ ہے ۔ مخلوق واحد نہیں ہے ۔ مثلاً میرا ایک بیٹا اور بیٹی ہے ۔ ان کی شا دیا ں ہو ئیں ۔ اللہ نے اولا د عطا فرما ئی ۔ کیا اولا د ایک باپ سے یا ایک ما ں سے پیدا ہو سکتی ہے ؟ کیا ایک ما ں سے اولا د ہو سکتی ہے بغیر شو ہر کے؟ اللہ کوسب اختیا ر ہے ۔ حضر ت عیسٰی ؑ کی مثال سامنے ہے ۔ اللہ احد ہے ، خالق ہے ، مالک المک ہے ، جس کوچاہے ، عز ت دے، جس کو چا ہے ، عزت نہ دے، جس کو چا ہے ، پیدا کرے ، جس کو چا ہے ، مو ت دے۔

        ہم بہت دعا کرتے ہیں کہ اللہ تمہا ری عمر دراز کرے ۔ تمہیں ساٹھ سال، ستر سال کا بڑھاپا نظر نہیں آتا؟ تم یہ دعا دے رہے ہو یا بد دعا دے رہے ہو۔۔۔؟ کو ن سی عمر دراز کرے۔۔۔؟ کہاں سے آئے ہو یہاں ؟ جنت سے نکا لے گئے ہو، نا فرمان، جنت کے دروازے بند ہوگئے۔ اللہ نے فرما یا کہ نکل جا ؤ یہا ں سے ۔ تمہا رے اوپر ذلّت ، مسکنت ، پریشا نی ، بیما ری ، مکاّری کی ما ر ہے ۔ہر آدمی یہ کہتا ہے کہ اللہ تیری عمر لمبی کرے یعنی اللہ تیر ی جیل بڑھا ئے، قید بڑھا ئے۔ جتنی عمر ہوگی، قید ہوگی ۔ جنت سے نکا لے ہو ئے ہو۔ نکل جا ؤ جنت سے ۔ اب تمہا رے اوپر ذلّت ، مسکنت ،غربت ، بیما ری ، پریشا نی ، الوژن کی چھا پ پڑگئی ۔ کیوں۔۔۔؟ جنت میں لاکھوں  کروڑوں درخت ہیں ۔ جنہوں نے دیکھا، وہ بتا تے ہیں کہ کروڑوں درختوں میں سے ایک درخت ایسا ہے ، وہ کیاہے، گرگٹ ہے ۔ گر گٹ کا کیا مطلب ہے ؟

        (حاضرین نے عرض کیا: رنگ بدلنا۔)

        رنگ بدلنا۔ ابھی سرخ ہے ، ابھی سبز ہے ۔ ٹھیک ہے ؟ ایک درخت ہے ، وہ رنگ بدلتا ہے ۔اللہ نے فرمایا،اس کے قریب نہیں جا نا۔ اگر تم اس کے قریب گئے توتمہیں سزا ملے گی۔ جب حضر ت آدم ؑ اس درخت کے قریب گئے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ، اھبطو!۔۔۔ جنت سے نکل جا و ٔ ۔ یہ با ت غور سے سنئے ۔ میں عمر کے بہت آخر ی حصے میں ہوں۔ اب میں کچھ کہوں ، اسے یا د رکھیں ، لکھ لیں ، ٹیپ کر لیں پھر سنا نے والا کو ئی ہو نہ ہو۔ جنت کی جو فضا ہے ، جنت کے جو انعاما ت ہیں ، جنت میں جو درخت ہیں ، جنت میں جو جھولے ہیں ، جنت میں آرام و آسا ئش کے لئے کمر ے ہیں ، بہترین قسم کی فضا ہے ۔ جنت میں کیا نہیں ہوتا؟ کھانے میں کیا ہو تا ہے ہما رے ؟ وھی دخان ۔۔ اے نمک ! نمک نہیں ہے ، وہ نمک تو ذائقے کی وجہ سے ہم نے اس کا نا م رکھ لیا ۔ اللہ تعالیٰ دخا ن سے فرما یا کہ تو داخل ہو جا خو شی سے یا پھر بہ جبر۔

        "اللہ نے اس سے اورزمین سے فرمایا کہ دونوں آؤ خوشی سے یا نا خوشی سے ۔انہوں نے کہا، ہم خوشی سے آتے ہیں۔" (حٰم ٓالسجدۃ:۱۱)

        دخان کا ترجمہ دھواں کردیا جا تا ہے ۔ دھواں نہیں ہے ۔ اے دھوئیں ، اے کا ربن! تما م مخلوق کے اندر داخل ہوجا ۔ میں پھر تشریح کروں کہ دخان دھواں نہیں ہے ۔ دخا ن نے کہا کہ میں آپ کا فرماں بردار ہوں ، تا بع دارہوں۔ میں حکم عدولی نہیں کروں گا اور دخان  صاحب یا کاربن صاحب مخلوق کے اندر داخل ہو گئے۔ اس کو اگر ہم نمک سمجھنا چا ہیں جب کہ وہ نمک نہیں ہے ، نمک کا ایک ڈیلا لیجیے ۔ تھوڑی دیر رکھئے ۔ نمک کی ڈلی کا کیا ہوگا؟ گل کے پانی بن جا ئے گا۔ اس کا کیا مطلب ہوا۔۔۔؟ اللہ کی صفا ت میں گھٹنا بڑھنا نہیں ہے ۔

        "پا ک اوربلند مر تبہ ہے وہ ذات جس نے معین مقداروں سے تخلیق کیااور ان مقداروں کی ہدایت بخشی ۔" (الاعلیٰ : ۱۔۳)

        گھٹنا بڑھنا کیا ہے ؟ گھٹنا بڑھنا کیا ہے ؟ (حا ضرین : تبدیلی ، ظا ہر اور غیب)

        تبدیلی کیا ہے ؟ ذہن  کے پٹ کھولو، سالوں سال ہو گئے آپ کو سمجھا تے ہوئے ، تقریریں کر تے ہوئے، آپ محبت بھی کرتے ہیں ، خدمت بھی کر تے ہیں ، میری با ت نہیں سنتے ، اس پر عمل نہیں کرتے تو کیا فا ئدہ ! اتنی دور سے میرے لئے آتے ہیں ، سر دی گرمی برداشت کر تے ہیں ، کیا میری آواز سن کے گھر جا کے سوجا تے ہیں ؟ اتنی کتا بیں لکھی ہیں آپ کے لئے ۔ کتنے سال ہو گئے ، یا د ہے کسی کو؟ (حاضرین : 65, 70 سال ہو گئے ہیں۔ )

        میری آپ سے درخواست ہے کہ جو سوال کروں، سوچ کے بتانا۔

.._____________________..

        اے پیغمبر ؐ ! ہم سب کی جا ن آپ ؐ پر قربا ن ہو۔ ہم سب کو آپ ؐ کی شفا عت نصیب ہو۔ اللہ تعالیٰ نے حضور پا ک ؐ کو دنیا میں بھیجا ، حضور پا کؐ کی توصیف و تعریف کے لئے ایک لاکھ 24ہزار پیغمبر بھیجے ۔ حضر ت موسیٰ ؑ ، حضر ت عیسیٰؑ ، حضر ت ہا رونؑ، حضر ت شعیب ؑ، حضر ت الیا س ؑ، حضر ت ادریس ؑ، ایک لا کھ 24 ہزار پیغمبروں کو بھیج کر اپنے حبیب ؐ کی منا دی کرائی ۔ لاکھوں سال گزرگئے ، لا کھوں سال۔۔۔ منا دی ہوتی رہی کہ میرا پیغمبرؐ آئے گا، میرا دوست آئے گا، تما م پیغمبروں کی تعلیما ت کی تصدیق دے گا، سب کو ایک با ت بتا ئے گا۔ واعتصمو!۔۔۔ مضبو ط پکڑلو۔ بحبل اللہ ۔۔۔۔ اللہ کی رسی کو۔ کیا سمجھے آپ؟ ساری دنیا ، انسان ، جنا ت ایک رسی مضبو طی سے پکڑلیں ۔ ولا تفرقو!۔۔۔ قر آن ایک ہے ۔ اللہ ایک ہے ۔ قر آن کریم کو پڑھا نے والا ایک ہے ۔ قرآن کریم کو سمجھنے والا ایک ہے ۔ کون ۔۔۔؟ اللہ کے محبوب حضر ت محمد ﷺ ۔ پس تحقیق اللہ اور اس کے فرشتے نبی ؐ پر درود بھیجتے ہیں ۔ یعنی آسمان میں ، عرش میں ،فرش میں ، حجا ب ِ کبریا میں ، بہت سا رے حجا با ت ہیں ، ان میں جتنی بھی مخلوق ہے ، سب حضور ؐ پر ۔۔۔؟ (حاضرین نے ایک آواز ہو کر کہا، درود بھیجو۔ )

        اللہ فرما تا ہے ، اے لوگو! جو مجھ پر یقین رکھتے ہو! تم بھی حضو رؐ پر درود بھیجو۔

..____________________..

        اللہ خالق ہے ۔ سلا تا بھی ہے ، جگا تا بھی وہی ہے ۔ لاتا خذہ ُ سنۃ و لا نوم۔۔۔۔ اللہ کوتو اونگھ بھی نہیں آتی ۔ نیند نہیں آتی ۔ اللہ بھوک سے آزاد ہے ۔ لم یلد ولم یولد۔۔۔ نہ وہ کسی کا با پ ہے نہ بیٹا۔ چھوٹی چھوٹی آیتیں آپ کو سنا رہا ہوں جو آپ کو یا د ہیں لیکن ترجمہ یا د نہیں ۔ انگریزی کی ڈکشنری پو ری یا د ہے اس لئے کہ پیسے ملیں گے۔ اما ں کے پیٹ میں نو (9) مہینے کھا نا کھایا، دنیا میں آنے کے بعد اماں کا دودھ پیا، کتنے پیسے دیے ۔۔۔؟ اماں ابا نے سرپرستی کی ، پڑھایا ، لکھا یا ، برا ئیوں سے بچایا، جو کچھ آپ کو کھلا یا ، اس میں آپ نے کتنے پیسے خرچ کئے؟ آپ کو ، آپ کے بچوں کو جوان کیا۔ آپ نے ان کی شادیا ں کیں ۔ اگرآپ نے شریعتِ مطہر ہ پر عمل نہیں کیا تو بچے نشئی بن گئے، چور بن گئے۔ اللہ تعالیٰ سب کی اولا د کو محفوظ رکھے۔

        میرے بزرگ ، دوست احبا ب ، بھا ئی ، اولاد سب یہا ں موجود ہیں ۔ یہ بتا ئیں کہ اللہ نے ہمیں بچے عطا فرما ئے ہیں ، ہما ر ا اس میں کیا عمل دخل ہے ؟ وہ بیما ر کب ہوتے ہیں ؟ آپ شہر کو گندا کردیں، ساردی دنیا بیما ر ہو جا ئے گی ۔ آپ گھر میں صفا ئی رکھیں ، صفا ئی نصف ایما ن ہے ، آپ بھی صحت مند رہیں گے، بچے بھی صحت مند رہیں گے ۔ عمر گھٹتی بڑھتی ہے ، اس کا بھی ایک قانون ہے ۔ تما م تعریف اللہ کی ہے جو رب ہے ۔رب کے معنی ہیں۔۔۔ جو ہمیں کھانادیتا ہے ، پیدا کرتا ہے ، جو ہمیں ہر روز غائب کر دیتا ہے ۔ ایک دن غائب نہ ہو، ہم دودن کے ہوسکتے ہیں ، اور دودن نہ چھپیں تو؟ یہ کہا ں گئے؟(حاضرین : اللہ کے پا س۔)

        جو دن آیا ، وہ کہاں سے آیا ؟(حاضرین :اللہ کے پا س سے ۔)

        اب ہم تین دن کے ہو گئے۔ دودن کہاں گئے؟(حاضرین : اللہ کے پا س۔)

        آپ سو گئے۔ سوتے سوتے آپ اپنے اندر سے نکلے ، خواب کی دنیا میں چلے گئے۔ خواب کی دنیا میں آپ اٹھتے ہیں ، ڈرتے ہیں ، کھانا کھاتےہیں ، شادیوں میں شریک ہو تے ہیں، آپ کی شادی ہوتی ہے اور کیا غسل واجب نہیں ہوتا؟ آپ خواب میں یہ دیکھ رہے ہیں کہ چیونٹی نے کا ٹ لیا ، چیخ ما ر کر نہیں اٹھتے؟ پھر بیداری اورخواب میں کیا فرق ہے ؟ کیا مرحوم رشتہ دار آپ سے ایصالِ ثواب کا تقاضا نہیں کر تے؟ بتا ؤ پھر مرنا جینا کیا ہے ؟

        حضور پا ک ؐ جب مکہ سے مدینہ تشریف لےجا رہے تھے تووہاں انہوں نے فاتحہ پڑھی، بدر ہے ناں ؟ اور فرمایا، السلا م علیکم یا اھل القبور۔۔۔ اس کا کیا مطلب ہوا؟ صحا بہ کرام نے رسو ل اللہ خا تم النبیین ؐ سے پوچھا ، یہ تو مر گئے ہیں ، کیا یہ بولتے ہیں ؟ حضورپاک ؐ نے فرمایا ، یہ تم سے زیا دہ سنتے ہیں ، جواب بھی دیتے ہیں ، تم نہیں سنتے۔

..____________________..

        ہم کب مر تے ہیں ؟ جب پیدا ہو تے ہیں ۔ ونفخت فیہ من روحی(اور ہم نے اس میں اپنی روح پھونکی۔) روح کا تقاضا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو، نما ز پڑھو، رکو ع کرنے والوں کے ساتھ رکو ع کرو، سجدہ کرنے والوں کے ساتھ سجدہ کرو، اوقا ت کی پا بندی کرو، پانچ نما زیں پڑھو، زکوٰ ۃ دو، صدقہ دو، قربا نی کرو، اللہ تعالیٰ  توفیق دے ، پیسے ہوں ، حج کو جا ؤ۔

        اللہ کی تعریف کیا ہے ؟ اللہ واحدہے ، یکتا ہے ۔ اللہ کھا تا نہیں ہے، پا نی نہیں پیتا، سوتا نہیں ہے ، اونگھ نہیں آتی ۔ اللہ کا خاندان نہیں ہے ۔ اللہ بے نیا ز ہے ، کسی چیز کا محتا ج نہیں لیکن سب کو کھلاتا ہے ۔ اللہ اتنا بڑا ہے ، اتنی بڑی کا ئنا ت پھیلا دی ، سات زمینیں، سات آسما ن ہیں ، عر ش ہے ، فر ش ہے ،حجا ب  ِ عظمت ہے ، حجا بِ محمود ہے ، سد رۃالمنتیٰ ہے ، نسمہ مطلق ہے ، نسمہ مفرد ہے ، نسمہ مر کب ہے ، نو رمطلق ہے ، نور مفرد ہے ، نو ر مر کب ہے ، تجلیٰ ہے ، تدلیّٰ ہے ۔ اللہ نےمعرا ج میں اپنے بندے کو اپنے پا س بلا لیا۔ معرا ج کی آیت یا د ہے  کسی کو؟

        "پا ک ہے وہ جو لے گیا ایک رات اپنے بندے کو مسجد الحرام سے دور کی اُس مسجد تک جس کے ما حول کو اس نے بر کت دی ہے تاکہ اسے اپنی نشانیوں کا مشا ہد ہ کرائے۔ بے شک وہ سننے والا، دیکھنے والا ہے ۔ "(بنی اسرائیل "۱)

        سورۃ النّجم کی آیا ت پڑھو۔ وھوبالافق الاعلیٰ ۔ اب یہا ں سے شروع ہوتی ہے معراج ۔ ثم دنا فتدلیٰ ۔ اللہ نےاپنے بندے سے ملاقات کی ۔ فکا ن قاب قوسین اوادنیٰ ۔۔۔۔ دوکما نوں کافاصلہ رہا یا اس سے اقرب یعنی فاصلے کی نفی ہو گئی۔ ماکذب الفؤاد ماراٰی۔ کس نے کس کو کس سے دیکھا۔۔۔؟ اللہ کو اللہ کے محبو ب نے دیکھا۔۔۔ اللہ نےاپنے محبو ب ؐ کودیکھا۔ دل نے جو دیکھا، جھوٹ نہیں دیکھا۔ کس نے کو دیکھا؟ دل نے دل کو دیکھا۔ اللہ دل میں رہتا ہے ۔

        اب دیکھنے کی طر زیں ہیں ۔ آنکھ ظا ہر بھی دیکھتی ہے ، آنکھ خواب بھی دیکھتی ہے ، آنکھ چاند ، سورج ، ستا رے ، زمین اورپانی بھی دیکھتی ہے ۔ اللہ نہ کرے، آنکھ نہ ہو تو اندھا کہاں دیکھتا ہے ۔۔۔ ؟ پانی دیکھتے ہو؟ سب آنکھیں بند کرلو۔ بتا ؤ ، کس کس نےپانی دیکھا؟ کہاں دیکھا؟ جس نے دما غ کی اسکرین پر اپنے آپ کو پا نی پیتے دیکھا، وہ سب ہاتھ اٹھا دیں ؟

        (تما م حا ضرین نے ہا تھ بلند کئے۔)

        تصدیق کیا ہو ئی ؟(ایک صاحب نے عرض کیا ، تصدیق یہ ہو ئی کہ ذہن کی اسکرین پر نقو ش بنتے ہیں ، اس کو ہم دیکھتے ہیں ۔)

        کو ئی اور صاحب آئیں ، کو ئی خا تون آئیں۔ سوال سنو، پیاس لگی، ہم نے برداشت کیا، اتنی پیاس لگی کہ ہونٹ خشک ہو گئے۔ اس کے بعد گلا خشک ہو گیا۔ کیوں خشک ہوا؟

        (خاتون : گلا اس لئے خشک ہوا کہ اند رمیں پیاس کا تقاضا محسوس ہوا۔)

        یعنی اندر کی انفارمیشن یہ ہے کہ آپ کے جسم میں پا نی کی کمی ہو گئی ۔اب  آپ کے اورپر لا زم ہے کہ ان مقداروں کو پورا کریں اور یہ مقداریں کیا ہیں ؟ اب آپ کے جسم میں آکسیجن اور ہا ئیڈروجن کم ہوگیا، اس کمی کو پوراکرنے کے لئے ہا ئیڈروجن اور آکسیجن اور ہا ئیڈ روجن کم ہوگیا، اس کمی کو پور ا کرنے کےلئے ہا ئیڈروجن اور آکسیجن کو آپ نے جسم کی رگ رگ میں پہنچانا ہے ۔ آکسیجن ہا ئیڈروجن کا مرکب پا نی ہے ۔ ایک گلا س پانی پی لیا۔ خشک ہونٹ ٹھیک ہوگئے، گلے کی خراش اور گھبراہٹ دور ہو گئی ۔ یہ کیا ہوا؟ کہاں سے شروع ہوا؟ کہاں سے اس کی تکمیل ہو ئی؟ ختم تو ہوا نہیں پھر کیا ہوا؟ ایک تقا ضے کی تکمیل ہوئی۔ تکمیل کا کیا مطلب ہے؟ قرآن کہتا ہے کہ پا ک اور بلند مرتبہ ہے اس ذات کا جس نے ہر شے، مخلوق ، ذرّے ، پتّے ، درخت ، پا نی ، پتھر کی تخلیق کی اور معین مقداریں قا ئم کردیں۔ پا نی ، آکسیجن ، ہا ئیڈروجن ، با رش، گیہوں معین مقدار ہے ۔ سیب کی الگ مقدار ہے ، مچھرالگ مقدار ہے ۔ مچھر ڈنک مارتا ہے ۔ سوئی ڈالتا ہے ، خون پیتا ہے لیکن وہ آپ کا دوست بھی ہے ، سوراخ پر تھو کے گا اور پروں سے پھیلا ئے گا۔ پھیلا نے سےسوراخ بند ہو گا ورنہ خوں بہہ جا ئے گا۔

        بلند مرتبہ ہےاللہ کا نا م جس نے مخلوق کو پیدا کیا معین مقداروں کے ساتھ۔ معین مقداروں سے ہر مخلوق کی شکل تبدیل ہو گئی ۔ آنکھ منہ سب کا ہے ، ما ں با پ سب بنتے ہیں ۔ کیا چڑیا، ہا تھی اماں ابا، میل فی میل نہیں ہوتے؟ میں گھر میں تھا۔ چڑیا کا بچہ گر گیا ، اتنی روئی۔ بچے کو گھونسلے میں رکھوادیا،وہ خو ش ہو گئی۔ چڑیا ماں اور آدمی ما ں میں فرق ہے ؟ کو ن سی مخلوق ہے جس کی تخلیق میں بیضہ نہ ہو، ما ں با پ کا عمل دخل نہ ہو؟  کبو تر سو تے نہیں؟ دانہ نہیں چگتے ؟ کبوتروں کی شا دی نہیں ہوتی ؟ بچے نہیں ہو تے؟ پینگوئن دوٹانگوں سے چلتے ہیں ، مجھے تو وہ چلتے ہو ئے سب سے خوب صورت لگتے ہیں ۔ آپ سب کو بھی اچھے لگتے ہوں گے۔

        چڑیا کے اندر بھیجا ہے ۔ اگر چڑیا کا بھیجا نہیں ہے تو اتنا سا دانہ لے کر گھونسلے میں کیسے پہنچ جا تی ہے ؟ چڑا میلوں میل دورجاتا ہے ، شام کو کہاں پہنچتا ہے ؟ اپنے گھر۔ آدمی دفتر جا تاہے ، شا م کو کہا ں پہنچتا ہے ؟ کبوتر اڑتا ہے، اس کے پر غور سے دیکھیں ۔ بچوں کے پا س جا نے کی جلدی ہو تی ہے ۔ تیزی سے جا تا ہے جہاز کی طرح۔

Topics


QSM Aaj ki Baat

خواجہ شمس الدين عظیمی

اور جو لوگ ہماری خاطر مجاہدہ کریں گے انہیں ہم اپنے راستے دکھائیں گے۔ (سورۂ عنکبوت 69(

اللہ تعالیٰ کی مدد اور اولیاء اللہ کے فیض سے ماہنامہ"قلندر شعور" کے ذریعے ہم آپ تک ایسے مضامین پہنچائیں گے جن کے ذریعے اللہ اور اس کے رسول ﷺ تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ بندہ یہ جان لیتا ہے کہ اللہ اسے دیکھ رہا ہے اور بندہ یہ د یکھ لیتا ہے کہ وہ اللہ کو دیکھ رہا ہے۔

اس ماہنامہ میں انشاء اللہ تسخیر کائنات سے متعلق قرآنی تفہیم، خلاء میں سفر کرنے کے لئے جدید تحقیقی مضامین، حمد اور نعتیں، اصلاحی افسانے، پی ایچ ڈی مقالوں کی تلخیص، سائنسی، علمی، ادبی، سماجی، آسمانی علوم، خواب۔۔۔ ان کی تعبیر، تجزیہ و مشورہ پیش کئے جائیں گے۔

دعا کی درخواست ہے اللہ تعالیٰ ادارہ "ماہنامہ قلندر شعور" کو ارادوں میں کامیاب فرمائیں۔