Spiritual Healing
س۔م (کراچی) :چار ماہ قبل خط لکھا تھا کہ مجھے بچپن سے نزلے کی شکایت ہے۔ ایک ناک مستقل بند رہتی ہے۔ سانس لینے میں دشواری سے اعصاب کم زور ہیں۔ ہوا تبدیل ہونے سے چھینکیں آتی ہیں اور آنکھوں سے پانی بہتا ہے۔ دسمبر 2019 کے شمارے میں آپ نے راہ نمائی فرمائی کہ ناک میں غدود بن گئے ہیں اور علاج سمندری پانی، ناک کے ذریعے گہرا سانس لے کر اندر لینا اور منہ سے نکالنا ہے۔ عمل کیا اور ناک کھل گئی۔ زندگی میں پہلی بار میں نے دونوں نتھنوں سے سانس لی۔۔۔ شکریہ۔
Parapsychology se masil ka hal
خواجہ شمس الدین عظیمی
معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔