Khuwaab aur Taabeer

بچہ خط لکھ رہا تھا


ایک عزیز، خواب میں جن کی شکل میرے چچا سے مشابہ تھی، کے ساتھ پہاڑی علاقے میں گئی جو بنیادی سہولیات سے محروم تھا۔ وہاں کے لوگ مجھے جانتے ہیں مگر بات نہیں کررہے۔ جن صاحب کے ساتھ یہاں آئی تھی، وہ مجھے چھوڑ کر چلے گئے۔ موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے ان سے رابطہ نہ ہوسکا ۔میں پریشان ہوگئی۔ مرحومہ والدہ مجھے تلاش کرتے ہوئے وہاں آگئیں، پریشانی اور برہمی چہرے سے نمایاں تھی۔ میں نے کہا، امی! ان صاحب کوپیغام بھجوادیں۔ وہاں ایک بچہ بیٹھا تھا جو خط لکھ رہا تھا اور ساتھ ساتھ میری جانب دیکھ رہا تھا جیسے کسی کو میرے متعلق اطلاع دے رہا ہو۔

تعبیر: والدہ صاحبہ کو خواب میں دیکھا۔ ایصالِ ثواب کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ماحول میں تبدیلی کی بھی ضرورت ہے۔

 ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.