Topics

بزرگ فرماتے ہیں موضوع پر کچھ بات کریں


دعا اقبال، کورنگی۔سفید کپڑے پہنے کچھ افراد کے درمیان ایک بزرگ تشریف فرما ہیں۔ کمرے کی دوسری جانب خواتین بیٹھی ہیں۔ سہیلی تقریر کررہی ہے، بزرگ مجھ سے فرماتے ہیں، آپ اس موضوع پر کچھ بات کریں۔ میں پریشان ہوتی ہوں کہ نوٹس ہیں نہ کوئی کتاب، میں کیا دیکھ کر پڑھوں۔ پھر دیکھا کمرے میں لوگ بیٹھے ہیں اور بزرگ تخت پر جلوہ افروز ہیں۔ میں بیٹھ کر بولنا شروع کرتی ہوں "جب کچھ نہ تھا تو اللہ تھا اس واحد یکتا ذات نے چاہا کہ میں پہچانا جاؤں— " اور کافی دیر تک بولتی رہی۔

 

تعبیر: افہام و تفہیم کا سلسلہ آپ نے شروع کیا ہے اس تذکرہ میں اگرآپ روحانی علوم بیان کریں جو قرآن و حدیث کے مطابق ہیں تو اس عمل سے انشاء اللہ علم کی آبیاری ہوگی۔ آسان طریقہ یہ ہے اللہ کے دوستوں کے ملفوظات پڑھیں، ان میں سے روحانی مضامین پر تفکر کریں۔ قرآن کریم کو مشعلِ راہ بنائیں۔تسخیرِ کائنات، جنات، فرشتے،  ہر چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی بات کے بارے میں قرآن کریم میں موجود ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (نومبر               2016ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.