Spiritual Healing
حاملہ عورت
کے لئے انگور ایک نعمت ہے۔ اس کا بلاناغہ استعمال اس کو غشی، چکّر، مروڑ، اُپھارہ
اور قبض وغیرہ سے محفوظ رکھتاہے۔ نیز بچہ بھی تندرست ہوتاہے۔ اس کے علاوہ کشمش
اورکم مقدار میں کبھی کبھار سرکہ کا استعمال بھی مفید ہوتا ہے۔ غذامیں زودہضم
اشیاء تازہ سبزیاں ، دودھ اور تازے پھلوں کا استعمال فائدہ مندہے۔
حاملہ کو
بوجھ اٹھانے ، سیڑھیوں پر زور سے چڑھنے ، اچھلے ، کودنے اور دست آور ادویات اور
چار ماہ بعد ہمبستری سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ گرم مصالحہ، کھجوریں ، سیاہ
تل، کونین سے پرہیز کرناچاہئے اور سرخ وسبز مرچ بھی کم استعمال کرناچاہئے۔
حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی
وَمَاذَرَالَکُم فِی
الْاَرْضِ مُخْتَلِفًا اَلْوَانُه اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَآيةً لِقَوميَّذَّکَّرُوْن
|
اس کتاب میں آدمی کےدوپیروں پرچلنےکاوصف بیان کیاگیاہےاوراس بات کی تشریح کی گئی ہےکہ ا نسان اورحیوان میں روشنی کی تقسیم کاعمل کن بنیادوں پرقائم ہےاورتقسیم کےاس عمل سےہی انسان اورحیوان کی زندگی الگ الگ ہوتی ہے ۔ روشنی ایک قسم کی نہیں ہوتی بلکہ انسانی زندگی میں دورکرنےوالی روشنیوں کی بےشمارقسمیں ہیں ۔ یہ روشنیاں انسان کوکہاں سےملتی ہیں اورانسانی دماغ پرنزول کرکےکسطرح ٹوٹتی اوربکھرتی ہیں۔ ٹوٹنےاوربکھرنےکےبعد دماغ کےکئی ارب خلئےان سےکسطرح متاثرہوکرحواس تخلیق کرتےہیں۔ مختلف رنگوں کےذریعےبیماریوں کےعلاج کےعلاوہ عظیمی صاحب نےاس کتاب میں انسانی زندگی پرپتھروں کےاثرات کےحوالےسےبھی معلومات فراہم کی ہیں۔