Topics

آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے

آئینہ اور صورت                 

سوال  :  میں جب بھی آئینہ میں اپنی صورت دیکھتی ہوں ،  میری آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑجاتے ہیں اور گال غیر معمولی طورپر پچکے ہوئے محسوس ہونے لگتے ہیں اور کبھی کبھی تو دل چاہتا ہے کہ آئینہ توڑ دوں، اس مصیبت سے نجات حاصل کرنے کے لیے میں نے آئینہ دیکھنا چھوڑ دیا۔  ویسے یہ کوئی مسئلے کا حل نہیں کہ آدمی ساری زندگی آئینہ نہ دیکھے لیکن چونکہ بات غیر معمولی ہے اس سے طبعیت پر ایک بوجھ پڑنے لگتا ہے۔ برائے کرم اپنے علم کی روشنی میں بتائیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے اور بعض دفعہ آئینہ میں چہرہ اتنا  ہبت ناک کیوں نظر آتا ہے؟

جواب  :  علم روحانیت میں دیکھنے کی طرزاُس سے بالکل مختلف ہے جو ہمارے یہاں رائج ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم آئینہ کو دیکھتے ہیں،  حالانکہ ہم آئینہ نہیں دیکھتے ،  آئینہ ہمیں دیکھتا ہے۔ دراصل ہم آئینہ کے دیکھنے کو دیکھتے ہیں یعنی آئینہ ہمیں اپنے اندر جذب کرلیتا ہے اور ہم وہ ہی کچھ دیکھتے ہیں جو آئینہ ہمیں دکھاتا ہے۔  یہ بات غور طلب ہے کہ آئینہ کے اندر گوشت پوست کا جسم نہیں ہوتا بلکہ وہ لہریں ہوتی ہے جن کے تانے بانے میں گوشت پوست کا جسم بُنا ہوتا ہے۔ یہ بات عام طور پر مشاہدہ میں آتی ہے کہ بعض دفعہ آئینہ میں چہرہ خوشنما اور جاذب نظر آتا ہے اور بعض دفعہ آئینہ میں منعکس تصویر دیکھ کر انسان خود سے بددل ہوکر اپنے آپ کو بد صورت محسوس کرتا ہے۔

آئینہ کا قانون

یہاں سے اِس قانون کا انکشاف ہوتا ہے کہ جس طرح انسان کے اندر دوسروں کو قبول کرنے اور ان کے تصورات جذب کرنے کی صلاحیت ہے بالکل اسی طرح آئینہ بھی انسانی شکل و صورت کے ساتھ اِس کے خیالات و تصورات اپنے اندر جذب کرکے ان کی عکاسی کرتا ہے۔ کسی چہرہ کو خراب کرنے میں جو صورتیں واقع ہوتی ہیں ان کو یہاں بیان کرنے سے مسئلے کی  کسی حد تک وضاحت ہوسکتی ہے۔

۱)   شیشہ پر قلعی کرنے  میں جو چیزیں استعمال ہوتی ہیں وہ ناقص ہوں

۲دیکھنے والے شخص کی آنکھ کا فوکس صحیح نہ ہو

۳ان لہروں میں جو آئینہ کے اندر جذب ہوتی ہیں کوئی بیماری چھپی ہوئی ہے،  جو بعد میں کوئی شکل و صورت اختیار کرلیں۔  جیسے آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے دماغی کمزوری کی وجہ سے کوئی دماغی بیماری وغیرہ۔

                دیکھنے کی ایک طرز یہ ہے کہ ہم جوکچھ دیکھتے ہیں و ہ باہر نہیں بلکہ اندر دیکھتے ہیں، کسی بھی چیز کا عکس آنکھوں کے ذریعے ایک فلم کی صورت میں ہمارے دماغ کی اسکرین پر پڑتا ہے،  دماغ اس تصویرمیں معانی پہنا کر ہمیں اِ س کی موجودگی کی اطلاع دیتا ہے، اور ہم اِ س دی جانے والی اطلاع کومحسوس کرلیتے ہیں اگر گھر کے کسی آئینہ میں دیکھنے سے سیاہ حلقے نظر آتے ہیں تو بیان کردہ وجوہات میں سے کوئی وجہ ہوسکتی ہے اور ان وجوہات کو دور کرنے کے بعد سیاہ حلقے نظر آتے ہیں تو کسی نسوانی بیماری کا پیش خیمہ ہے، آپ کسی معالج سے رابطہ قائم کرکے لیکوریا کا علاج کروائیں۔

Topics


Usoloo


ان کالم میں قارئین کے جسمانی، معاشی اور معاشرتی مسائل کے علاوہ بہت ہی زیادہ علمی اور تفکر طلب سوالات بھی ہوتے تھے۔ جن میں پیراسائیکالوجی کے ٹاپک پربہت سے سولات ہیں۔ میں نے ان کالمز میں سے تقریباَ  125  سوالات جوکہ پیراسائیکالوجی اور علمی نوعیت کے تھے کو الگ کرکے کتابی صورت دی۔ تاکہ یہ علمی ورثہ ماضی کی تہہ میں دفن نہ ہوجائے ، علم دوست لوگوں تک ان کو پہنچایا جائے اور مرشد کریم کے علوم کا ذخیرہ محفوظ ہوسکے۔