Topics
اسی طرح قرآن کریم یا اسمائے الٰہیہ کے انوار و تجلیات کا مراقبہ کیا جاتا ہے۔ کوئی آیت یا اسم اسماء الٰہیہ کا ورد کر کے اس کے معنی اور مفہوم کو دل میں اچھی طرح جاگزیں کر کے یہ تصور کیا جاتا ہے کہ اس کے اندر اللہ کی کونسی صفت یا صفات موجود ہیں۔ مراقبہ کرتے کرتے، سالک کے اندر ایسا استغراق پیدا ہو جاتا ہے کہ ہر شئے میں اسے نور اور روشنی نظر آتی ہے۔ وہ دیکھتا ہے کہ ہر شئے نور اور روشنی کے غلاف میں بند ہے۔
صوفی جب قرآن پاک کی آیت کے مطابق مراقبہ میں یہ تصور کرتا ہے کہ:
’’اللہ تمہارے ساتھ ہے تم کہیں بھی ہو۔‘‘
(سورۃ حدید۔ آیت نمبر۴)
تو یہ تصور اس قدر پختہ اور گہرا ہو جاتا ہے کہ کھڑے ہوئے، بیٹھے ہوئے، تنہائی میں، لوگوں کے ساتھ ملاقات میں، مصروفیت میں، فراغت میں، بندہ کا ذہن اللہ کے ساتھ وابستہ رہتا ہے۔
حضرت جنید بغدادیؒ فرماتے ہیں:
’’مراقبہ کے ذریعے علم تصوف کا حصول یہ ہے کہ گویا تم اللہ کو دیکھ رہے ہو اور یہ دیکھنا مشاہدۂ قلب ہے۔‘‘
روشنیوں کی اصل:
مذاہب عالم نے کسی نہ کسی طرح ایک نظر نہ آنے والی روشنی کا تذکرہ کیا ہے۔ ایسی روشنی جو ساری روشنیوں کی اصل ہے اور تمام موجودات میں موجود ہے۔ انجیل میں ہے:
’’خدا نے کہا روشنی اور روشنی ہو گئی۔‘‘
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے وادئ سینا میں سب سے پہلے جھاڑی میں روشنی کا مشاہدہ کیا اور اسی روشنی کی معرفت اللہ کے کلام سے مشرف ہوئے۔ ہندو مت میں اسی روشنی کا نام ’’جوت‘‘ ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
انتساب
کائنات میں پہلے
صوفی
حضرت آدم علیہ السلام
کے نام
خلاصہ
ہر شخص کی زندگی روح کے تابع ہے
اور روح ازل میں اللہ کو دیکھ چکی ہے
جو بندہ اپنی روح سے واقف ہو جاتا ہے
وہ اس دنیا میں اللہ کو دیکھ لیتا ہے