Topics

تفکر اور آگاہی



ہر تخلیق میں دو رخ ہوتے ہیں۔ ایک رخ کا نام اگر مظہر ہے تو دوسرے رخ کا نام لامظہر ہے۔ مظہر مشاہدہ ہوتا ہے اور لامظہر مخفی۔ ان دونوں اجزائے ترکیبی کے بغیر تخلیق ممکن نہیں ہوتی۔ مخفی پرت کے ایک رخ کا نام علم ہے اور دوسرے رخ رخ کا نام آگاہی ہے۔ گو کہ آگاہی اور مظاہر الگ الگ معلوم ہوتے ہیں فی الواقع الگ الگ نہیں ہوتے کیونکہ ادراک میں دونوں کی اجتماعیت واقع نہ ہو تو محسوسات نہیں بن سکتے۔

قانون: انسانی ذہن قدرت کی ایک خود کار مشین ہے۔

جو مظاہر کو مخفی میں اور مخفی کو مظاہر میں رد و بدل کرتی رہتی ہے۔

نیند غالب آ جاتی ہے تو مظاہر خفی میں چلے جاتے ہیں۔

بیداری غالب آ جاتی ہے تو خفی ظاہر ہو جاتا ہے۔

Topics


Aap ke khwab aur unki tabeer jild 01

خواجہ شمس الدین عظیمی

آسمانی کتابوں میں بتایا گیا ہے کہ:

خواب مستقبل کی نشاندہی کرتے ہیں۔

عام آدمی بھی مستقبل کے آئینہ دار خواب دیکھتا ہے۔



 

 

  

 

انتساب


حضرت یوسف علیہ السلام کے نام جنہوں نے خواب سن کر مستقبل میں پیش آنے والے چودہ سال کے  حالات کی نشاندہی کی

اور

جن کے لئے اللہ نے فرمایا:

اسی طرح ہم نے یوسف کو اس ملک میں سلطنت عطا فرمائی اور اس کو خواب کی تعبیر کا علم سکھایا۔