Topics
سوال:
میں ایک ضعیف انسان ہوں اور میری آمدنی کا ذریعہ ایک مکان کا کرایہ ہے۔ جس میں،
میں خود بھی رہتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ کرایہ دار میرا مکان خالی کر دے لیکن اس
کے ساتھ ایک گروہ ہے جو ہمیشہ فساد پر آمادہ رہتا ہے۔ درخواست ہے کہ اپنی روحانی
اور باطنی قوتوں سے میری مدد فرمائیں۔
جواب:
آدھی رات گزرنے کے بعد وضو کر کے مصلے پر بیٹھ کر 19مرتبہ سورہ تبت یدا پوری سورۃ
پڑھ کر آنکھیں بند کر کے کرایہ دار کا تصور کر کے پھونک مار دیں اور اللہ تعالیٰ
کے حضور مکان خالی ہونے کی دعا کریں۔ عمل کی مدت چالیس روز ہے۔
سوال:
ملازمت کے سلسلہ میں ایک اسفنج فیکٹری میں سیلز مین ہوں تنخواہ 1250درہم ہے۔
1%کمیشن بھی ہے مگر ابھی ادا نہیں ہوئی۔ سر پر قرضہ ہے۔ بیوی بچوں کے علاوہ بہن
بھائیوں کا بوجھ بھی ہے۔ پیسہ جمع نہیں ہو رہا کوئی ایسا عمل بتایئے کہ مالکان کا
کام خوب چلے مجھے زیادہ سے زیادہ آرڈر ملیں تا کہ کمیشن زیادہ بنے اور مالکان خوش
ہو کر تنخواہ بھی بڑھا دیں۔
جواب:
فجر کی نماز کے بعد سورج نکلنے سے پہلے ایک بار سورہ اخلاص پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر
کے ہاتھ 3بار چہرہ پر پھیر لیا کریں۔ کاروبار میں برکت ہو گی۔ آپ کے دل کی رگیں
کمزور ہو گئی ہیں۔ اس کے لئے روزانہ شہد اور خمیرہ مروارید صحیح اجزاء سے تیار کردہ
استعمال کیجئے۔ اگر آپ تیار نہ کر سکیں تو مجھے لکھ دیجئے میں اپنی نگرانی میں
تیار کرا کے بھیج دوں گا۔
سوال:
میری بڑی بہن جس کی عمر اس وقت ستائیس سال ہے جب وہ تقریباً تین یا چار برس کی تھی
تب ہی وہ ایک مہلک مرض میں مبتلا ہو گئی اور اسی مرض میں اس کی کمر کی ہڈی آہستہ
آہستہ بڑھتی گئی اور میری بہن بدنما نظر آنے لگی۔ بہت علاج کرایا مگر کوئی فائدہ
نہیں ہوا۔ اب آپ سے اور خدا سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔ کوئی مفید دوا اور وظائف سے
نوازیں۔
جواب:
اپنی ہمشیرہ سے کہئے کہ وہ سورج طلوع ہونے سے پہلے سورج زوال ہونے کے بعد اور سورج
غروب ہونے سے پندرہ منٹ قبل تین سو مرتبہ و الیٰ الا بل کیف خلقت پڑھ کر اپنے سینے پر دم
کریں۔ اس عمل سے انشاء اللہ ہڈی کا ابھار ختم ہو جائے گا۔ عمل کی مدت تین ماہ ایک
دن ہے۔
جواب:
کاروبار میں بندش، ملازمت کے حصول میں پریشانی، وسائل کی کمی دور کرنے اور رزق میں
برکت کرنے کے لئے ایک نیند لینے کے بعد رات کے وقت تین سو مرتبہ اللّٰھم لک الحمد و لک الشکربغیر
حساب پڑھ
کر اللہ تعالیٰ کے حضور دست دعا دراز کریں۔ اللہ تعالیٰ کامیابی عطا فرمائیں گے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔