Topics
ماحول میں Fertilizer's Pollutionکھاد
اور غذاؤں میں ملاوٹ کی وجہ سے یہ مرض عام ہو گیا ہے۔ اس مرض میں Gasesگیس
کی گرمی اور Acidityسے
معدہ جھلس جاتا ہے اور مرض کی شدت سے معدہ زخمی ہو جاتا ہے۔ بہت بری بیماری ہے۔
کھانا کھانے کے بعد اتنی زیادہ جلن ہوتی ہے کہ آدمی بے چین اور پریشان ہو جاتا ہے۔
مرض شدید ہو جائے تو آپریشن کی نوبت آ جاتی ہے۔
ھُوَالشَافِی
آسمانی رنگ اور زرد رنگ شعاعوں کا پانی تیار کیا جائے ۔ دو حصے آسمانی رنگ پانی
اور ایک حصہ زرد رنگ پانی ملا کر چمچے سے ۱۱ دفعہ ہلا کر ۲۔۲ اونس پانی صبح شام
استعمال کیا جائے۔
خربوزے کے بیج کی گری ۲ تولہ۔ بغیر نمک مرچ کی
سل پر پیس کر نہار منہ چاٹیں۔
آدھے گھنٹے تک کوئی چیز
کھانا پینا منع ہے۔
خرپزہ معجون ۶ گرام رات کو سوتے وقت
کھائیں۔ ایک گلاس پانی میں شربت شفا ملا کر ایک چمچہ سپوس اسپغول ملا کر دونوں وقت
کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے پئیں۔
سرخ مرچ، گرم مصالحہ، تلی
ہوئی، کھٹی چیزوں، بڑے گوشت اور شیور کے انڈوں (ولایتی مرغی کے انڈوں) سے پرہیز
ضروری ہے۔
اڑ کر لگنے والے
امراض
جلد کے تین پرت ہوتے ہیں
، پہلے پرت کے نیچے دو پرت ہوتے ہیں۔ ایک نہایت نازک ہوتا ہے اور ایک دبیز ہوتا
ہے۔ نازک پرت کے متاثر ہو جانے سے موتی جھرہ وغیرہ کے امراض پیدا ہوتے ہیں۔ اور
دبیز پرت کے متاثر ہو جانے سے پھوڑے، پھنسیاں، داد، چنبل اور ایگزیما کے امراض پیدا
ہوتے ہیں۔
ھُوَالشَافِی
۲۔۲ اونس سبز شعاعوں کے پانی
میں سفوف جلجلان رات کو اور صبح بھگو دیں۔ زلال الگ کر کے صبح شام پئیں۔
آسمانی شعاعوں کا پانی ۲۔۲اونس کھانے سے پہلے۔
زرد شعاعوں کا پانی ۲۔۲ اونس کھانے کے بعد۔
مرہم نیب جلد پر لگائیں۔
رات کو سوتے وقت سبز
روشنی کا مراقبہ کریں۔
گھیگوار جسے گوار گندل
بھی کہتے ہیں کا لعاب ایگزیما پر اس طرح ملیں کہ لعاب جذب ہو جائے۔ نہایت مفید
علاج ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
ہادئ
برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر
بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی
زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان
کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔
تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔