Topics
Microscopic Examination
۱۔پیشاب میں خون کے سرخ
خلئے (RBC)
گردوں کی سوزش میں ان کی
مقدار پیشاب میں بڑھ جاتی ہے۔ مردوں میں دوRBCفی
ہائی پاور فیلڈ سے زیادہ ہوں تو ایسی صورت کو پیشاب میں خون آنا یا Hematuriaکہتے
ہیں۔ یہ صورت حال گردوں کی بیماری میں ہو سکتی ہے۔ جبکہ عورتوں میں RBC
3-4فی ہائی پاور فیلڈ تک نارمل ہیں۔ اس سے
زیادہ گردوں کی بیماری کو ظاہر کرتے ہیں۔ بچوں میں ایک RBCفی
ہائی پاور فیلڈ بھی بیماری کو ظاہر کرتا ہے۔
۲۔پیشاب
میں خون کے سفید خلئے (WBC)
گردوں کی سوزش میں ان کی
مقدار پیشاب میں بڑھ جاتی ہے۔ عورتوں میں نارمل رینج WBC
8-10فی ہائی پاور فیلڈ ہے۔ اس سے زیادہ مقدار
گردوں یا مثانے کے انفیکشن کو ظاہر کرتی ہے۔ جبکہ مردوں میں نارمل رینج WBC
1-2فی ہائی پاور فیلڈ ہے۔
اس سے زیادہ مقدار گردوں
یا مثانے کے انفیکشن کو ظاہر کرتی ہے۔ بچوں میں ایک WBCفی
ہائی پاور فیلڈ بھی بیماری کو ظاہر کرتا ہے۔
۳۔
(Epithelial Cells)
یہ نارمل پیشاب میں بھی
موجود ہوتے ہیں۔
۴۔
کاسٹ اور ان کی اقسام
مختلف قسم کی کاسٹ گردوں
اور مثانہ کی مختلف بیماریوں کا اظہار کرتی ہیں۔
۵۔
کرسٹل
(i) کیلشیم اگزیلیٹ کے کرسٹل
(ii) یورک ایسڈ کے کرسٹل
گردوں میں پتھری کے مرض
میں یہ کرسٹل پیشاب میں ظاہر ہونے لگتے ہیں۔
(iii) فاسفیٹ کے کرسٹل
(iv) ٹرپل فاسفیٹ کے کرسٹل
(v) دیگر
(الف) فزیکل جانچ
(Physical
Examination)
۱۔
مقدار: 24گھنٹے میں 800ملی لیٹر سے 2500ملی لیٹر تک
۲۔
کثافت اضافی۔۔۔نارمل رینج: 1.001سے 1.035تک
۳۔
رنگ: پیلا یا بے رنگ
۴۔
پی ایچ PH۔۔۔نارمل
رینج:5-8
(ب) کیمیائی جانچ
(Chemical
Examination)
۱۔
البیومن کی مقدار
گردوں کی بیماری میں اس
کی مقدار پیشاب میں بڑھ جاتی ہے۔
۲۔شکر
ذیابیطس کے مرض میں پیشاب میں شکر آنے لگتی ہے۔
۳۔کیٹون
باڈیز
ذیابیطس بگڑ جانے یا فاقہ
کشی کی صورت میں کیٹون باڈیز پیشاب میں آنے لگتی ہیں۔
۴۔
بائل پگمنٹ
یہ یرقان کے مرض میں
پیشاب میں آتے ہیں۔



(Seminal
Fluid Examination)
یہ ٹیسٹ ایسے مردوں یا
جوڑوں میں کرایا جاتا ہے جو اولاد سے محروم ہیں۔ یہ ٹیسٹ صرف مرد کے مادہ تولید کے
خواص کو ظاہر کرتا ہے۔
۱۔
مادہ تولید کا حجم(Volume of Semen) 5 - 2ملی لیٹر
۲۔
اسپرم کی تعداد (Sperm Count) دو کروڑ/فی ملی لیٹر سے زیادہ ہونی چاہئے
۳۔
اسپرم کی حرکت(Sperm Motility)
50%سے زیادہ حرکت کے قابل ہونے چاہئیں
۴۔
اسپرم کی حالت (Morphology) 60%سے زیادہ اسپرم نارمل ساخت کے ہونے چاہئیں
۵۔
مادہ تولید میں سفید خلیوں کی تعداد 10سفید خلئے/ہائی پاور فیلڈ سے کم ہونے
چاہئیں۔ زیادہ کی صورت میں خصیوں یا دیگر
حصوں کی سوزش ہو سکتی ہے
Stool Examination
فزیکل جانچ (Physical
Exam)
۱۔
رنگ : پیلے رنگ سے لے کر ہلکے سے گہرا کتھئی ۲۔ حالت
۳۔خون:
نارمل اسٹول میں موجود نہیں ہوتے ۴۔ چکنی رطوبت(Mucus)
۵۔
کیڑے: نارمل اسٹول میں موجود نہیں ہوتے ہیں
مائیکرواسکوپک جانچ (Microscopic
Exam)
۱۔
خون کے سرخ خلئے: ایک RBCفی
ہائی پاور فیلڈ بھی آنتوں کی بیماری کو ظاہر کرتا ہے۔
۲۔خون
کے سفید خلئے: ایک سے دو WBC
فی ہائی پاور فیلڈ سے زیادہ آنتوں کے انفیکشن وغیرہ کو ظاہر کرتے
ہیں
۳۔
غیر ہضم شدہ غذا:
۴۔
پاخانے میں پروٹوزا کے Cystsاور
دوسری شکل کی موجودگی۔
۵۔
پاخانے میں بڑے کیڑوں(Helminth) کے انڈوں کی موجودگی۔
۶۔
پاخانے میں چکنائی: نارمل رینج 1 - 7 gm / 24 hrs
۷۔
پاخانے میں خون کا کیمیکل ٹیسٹ: (Test For Occult
Blood)
اس بائیو کیمیکل ٹیسٹ کے
ذریعے پاخانے میں ہیموگلوبن کی موجودگی کا پتہ چلایا جاتا ہے۔
اس طرح خون کی معمولی
مقدار کا بھی پتہ چل جاتا ہے۔ پاخانے میں خون کی موجودگی
معدے یا آنتوں کی بیماری
کو ظاہر کرتی ہے۔
Sputum Examination
بلغم کی جانچ نمونیا،
پھیپھڑوں کے ٹی۔بی اور پھیپھڑوں کے کینسر میں کرائی جاتی ہے۔
فزیکل جانچ (Physical
Exam)
۱۔
مقدار: ۲۔
رنگ : ۳۔
خون:
مائکرواسکوپک جانچ (Microscopic
Exam)
۱۔
بلغم کا گرام اسٹیننگ(Gramstaining) اس کے ذریعے بلغم میں موجود عام بیکٹیریا کی موجودگی کا پتہ
چلایا جا سکتا ہے۔
۲۔
بلغم کا کلچر ٹیسٹ (Culture Test) اس میں بلغم میں موجود بیکٹیریا کی مصنوعی طریقوں سے افزائش کر
کے نمونیا کی وجہ معلوم کی جاتی ہے۔
۳۔
بلغم کے ٹی۔بی کے ٹیسٹ: (الف) ایسڈ فاسٹ اسٹیننگ (Acid
Fast Staining)
اس کے ذریعہ ٹی بی کے
بیکٹیریا کی موجودگی کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔
(ب) ٹی بی کے جراثیم کا
کلچر ٹیسٹ(Culture Test)
اس میں بلغم میں موجود ٹی
بی کے جراثیم کو مصنوعی طریقے سے افزائش کرا کر بائیو کیمیکل طریقوں سے ٹی بی کے جراثیم کی موجودگی کا پتہ
چلایا جاتا ہے۔ اس ٹیسٹ میں تقریباً 8ہفتے
درکار ہوتے ہیں۔
۴۔
بلغم میں کینسر کے خلیوں کی موجودگی کا ٹیسٹ: اس میں بلغم میں مائکرواسکوپ کے
ذریعے کینسر کے خلیوں کو دیکھا جاتا ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
ہادئ
برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر
بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی
زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان
کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔
تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔