Topics
جگر میں لاکھوں قسم کی
برقی رو ہر وقت دوڑتی رہتی ہیں۔ جگر اپنی ساخت میں اتنا مضبوط ہوتا ہے کہ پندرہ
سال تک بیماریوں کا مقابلہ کرتا ہے۔ پندرہ سال کے بعد مقابلے کی سکت باقی نہیں
رہتی۔ اس میں اور ذخیروں کے علاوہ گلائیکوجین (مٹھاس) کا بڑا ذخیرہ ہوتا ہے۔ یہ مٹھاس
ہی جسم کی سب سے بڑی قوت ہے۔ جب جگر کے اندر غیر صحتمند خلیوں کی مقدار لاکھوں گنا
زیادہ ہو جاتی ہے تو جگر کا السر ہو جاتا ہے۔ جگر کا تعلق براہ راست معدے اور
آنتوں سے ہے۔ آنتوں میں قدرت کا ایک خاص پرزہ لگا ہوا ہے جس کو لبلبہ کہتے ہیں۔
لبلبے کے اوپر جسم کو صحت مند رکھنے کی ذمہ داری ہے۔ لبلبہ حسب ضرورت جگر کو
انسولین دیتا ہے۔ انسولین کی کمی سے ذیابیطس ہو جاتی ہے۔ جس کا پرہیز کے ساتھ اگر
علاج نہ کیا جائے تو یہ انسانی جسم کو دیمک کی طرح چاٹ جاتی ہے۔
ھُوَالشَافِی
عظیمی جگر جوشاندہ رات کو سوتے وقت اور صبح نہار منہ پئیں۔
زرد شعاعوں کا پانی ۲۔۲اونس صبح شام۔
بینگنی شعاعوں کا پانی ۲۔۲اونس کھانے سے پہلے۔
حب کبد کھانے کے بعد ۲۔۲عدد۔
حب مشکی ایک گولی رات
سوتے وقت۔
زرد شعاعوں کا تیل جگر کی
جگہ پیٹ پر ہلکے سے دباؤ کے ساتھ انگلیوں سے مالش کریں۔
مرہم زرد پیٹ پر مالش
کریں۔
معالج کے مشورہ سے غذا کا
چارٹ بنائیں اور اس پر مستقل مزاجی سے عمل کریں۔
سب کاموں سے فارغ ہونے کے
بعد رات کو سونے سے پہلے وضو کر کے ۱۰۰ مرتبہ
بِسْمِ
اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
کَانَ
الْبَحْرُ مِدَادًا لِّکَلِمَاتِ رَبِّیْ
پڑھ کر سبز روشنیوں کا
مراقبہ کریں۔
جگر یا گردوں کی خرابی سے
اگر جسم پر ورم آ جائے تب بھی یہی مراقبہ کریں۔ جگر کی بڑھی ہوئی حرارت کو متوازن
کرنے کے لئے انناس، لیموں، سنگترہ، گریپ فروٹ، انگور اور سیب کھائیں۔
چائے بھی بغیر دودھ کے
پینا چاہئے۔ ذیابیطس کے مرض میں جسم کمزور ہو کر سوکھنے لگتا ہے اور جسمانی کمزوری
لاحق ہو جاتی ہے۔
ذیابیطس میں ٹہلنا، پیدل
چلنا، ہلکی ورزش کرنا اور نشاستہ دار اشیاء سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔
علاج کے ساتھ ساتھ کمزوری
دور کرنے کے لئے حب مشکی بہترین دوا ہے۔ حب مشکی کا نسخہ حضور قلندر بابا اولیاء
رحمتہ اللہ علیہ کا عطا کردہ ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
ہادئ
برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر
بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی
زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان
کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔
تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔