Topics
دماغ میں ورم کی وجہ سے
بہت زیادہ پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ دماغ میں ورم کی وجہ سے آدمی بیہوش ہو جاتا
ہے۔
صدمہ پہنچنے یا دماغ کو
جھٹکا لگنے سے دماغ کے اندر کوئی رگ ٹوٹ جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے مریض کوما (Coma)میں
چلا جاتا ہے۔
ھُوَالشَافِی
دنبے کی اون کاٹ کر دنبے کے گلے کے نیچے رکھ کر دنبے کو ذبح کر دیا جائے۔ اون میں
خون کو جذب کر کے دھوپ میں سکھا لیا جائے اور اس اون کو مریض کے کمرے میں جلایا
جائے۔ ایسی جگہ جہاں سے مریض کی ناک میں دھواں پہنچتا رہے۔
قرص اسطو خودوس ۱۔۱ گولی صبح شام۔
خمیرہ گاؤ زبان جدوار عود
صلیب ۶۔۶ گرام ناشتے کے بعد اور
رات کو سوتے وقت دودھ کے ساتھ دیں۔
کھانے کے بعد جوارش کمونی، جوارش جالینوس دونوں ملا کر ۶۔۶گرام، ۴۔۴گرام۔
مرہم زرد، صبح شام پیٹ پر
اچھی طرح مالش کریں۔
اس علاج کے ساتھ ڈاکٹری
علاج بھی کیا جا سکتا ہے۔
کھانوں میں نمک کم سے کم
استعمال کریں۔ خصوصاً بازار کا پسا ہوا نمک استعمال نہ کیا جائے۔ ثابت لاہوری نمک
گھر میں پیس کر استعمال کریں۔
نوٹ: علاج میں احتیاط کی
ضرورت ہے۔ ذرا سی لاپرواہی خطرناک ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر سے بھی مشورہ کریں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
ہادئ
برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر
بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی
زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان
کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔
تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔