Topics

نواں باب ۔ ایکو پنکچر(Acupuncture)



                چینی ماہرین طب کے مطابق جس توانائی پر جسم انسانی کی کارکردگی کا انحصار ہے وہ توانائی جسم میں اپنے مخصوص اور طے شدہ راستوں پر گامزن رہتی ہے۔ اگر توانائی کے اس بہائو میں کمی واقع ہو جائے یا اس کے مخصوص راستے میں کوئی رکاوٹ پیدا ہو جائے تو اس کا اظہار مختلف امراض کی صورت میں ہوتا ہے۔

                قبل مسیح سے چینی طبیب اس فن کو مختلف امراض کے علاج کیلئے استعمال کرتے چلے آ رہے ہیں وہاں سے یہ جاپان بھی جا پہنچا۔ بیسویں صدی کے آغاز میں اس طریقہ علاج کی مقبولیت نے یورپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جرمنی اور فرانس میں اس فن کی خوب پذیرائی ہوئی اور اکیسویں صدی میں جاپانی ماہرین طب نے اس کو امریکہ میں بھی فروغ دینا شروع کیا۔

                اس طریقہ علاج کے مطابق تمام اعضائے جسم میں سر سے پائوں تک ۵۶۳ مقامات ایسے ہیں جہاں پر اگر کسی مخصوص دھات سے بنی ہوئی سوئی چبھو دی جائے تو اس مقام پر توانائی کے بہائو میں واقع ہونے والی رکاوٹ دور ہو جاتی ہے۔ اس علم کے مطابق ہر بیماری ایک یا ایک سے زیادہ مقامات پر مختلف اشیاء سے بنی ہوئی سوئیاں چبھونے سے ختم کی جا سکتی ہے۔ مختلف قسم کی دھاتوں سے بنی ہوئی چھوٹی بڑی سوئیاں اس مرض سے متعلقہ مخصوص مقامات میں ایک خاص گہرائی تک چبھوئی جاتی ہیں۔ یہ طریقہ علاج وجع المفاصل (جوڑوں کے درد)، سر درد، پیڑو کے امراض، تشنج اور سستی وغیرہ میں خصوصاً کامیاب ثابت ہوا ہے۔

 

Topics


Chromopathy

ڈاکٹر مقصودالحسن عظیمی


روحانی فرزند مقصود الحسن عظیمی نے اس رنگین سمندر میں شناوری کر کے بحر بے کراں سے بہت سارے موتی چنے ہیں اور انہیں ایک مالا میں پرو کر عوام الناس کی خدمت میں پیش کیا ہے تا کہ انتہائی درجہ مہنگے علاج کے اس دور میں اس مفت برابر علاج سے اللہ کی مخلوق فائدہ اٹھائے۔                میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ نور چشمی مقصود الحسن عظیمی کی اس کاوش کو اپنی مخلوق کے درد کو درمان بنائے اور انہیں دنیا اور آخرت میں اجر عظیم عطا فرمائے۔

                (آمین)

                

                                                                                                                                                خواجہ شمس الدین عظیمی

                                                                مرکزی مراقبہ ہال

                                                                کراچی