Topics

آدابِ مجلس

 

نبی کریم ﷺ نے فرمایا۔

جب تم تین ہو تو تم میں سے دو تیسرے سے الگ ہو کر بات نہ کریں کیونکہ اُسے یہ چیز رنج پہنچائے گی۔ ہم نے عرض کیا اگر چار ہوں تو؟ آپ ﷺ نے فرمایا تب کچھ حرج نہیں۔

حضرت عبداللہ بن عمرؓ ۔۔ ابی داؤد۔کتاب الادب۔ح۔4844-45

کسی شخص کے لیے دو آدمیوں کے درمیان بغیر اُن کی اجازت کے بیٹھنا صحیح نہیں ہے۔

حضرت عبداللہ بن عمر و بن العاصؓ ۔۔ الادب المفرد۔باب۔539۔ح۔1142

رسول اللہ ﷺ نے بیرونی چبوتروں پر بیٹھنے سے منع فرمایا تو لوگوں نے عرض کیا ۔ یارسول اللہ ﷺ گھروں میں بیٹھنا بڑا بار ہوتا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا۔

اگر بیرونی چبوتروں پر بیٹھو تو اس کا حق ادا کرو۔

لوگوں نے عرض کیا۔ اس کا کیا حق ہے؟

آپ ﷺ نے فرمایا۔

راستہ پوچھنے والوں کو راستہ بتانا، سلام کا جواب دینا، نظریں نیچی رکھنا، اچھی باتوں کا حکم دینا اور بُری باتوں سے روکنا۔

حضرت ابو ہریرہؓ ۔۔ الادب المفرد۔باب۔544۔ح۔1149

مجلسوں میں سے اچھی جگہ وہ ہے جو زیادہ وسعت والی ہو۔

حضرت ابو سعید خدریؓ ۔۔ الادب المفرد۔ باب۔ 533۔ح 1136

Topics