Topics
حضور ﷺ سے
پوچھا گیا کہ
”سب سے
زیادہ پاک و حلال کمائی کون سی ہے؟“
آپ ﷺ نے
فرمایا۔
”آدمی کا
اپنے ہاتھوں سے کام کرنا اور ہر وہ تجارت جس میں برّ (تقویٰ) ہو یعنی جائز ہو۔
(حضرت
رافع بن خُدَیجؓ ۔۔ بحوالہ مشکوٰۃ۔کتاب البیوع۔ح۔2663۔ض۔31)
”جب اللہ
تعالیٰ تمہارے رزق کا کہیں سامان کر دے تو اس کو نہ چھوڑو جب تک کہ اُس میں کوئی
رکاوٹ نہ آئے یا نقصان نہ ہونے لگے۔“
(حضرت
عائشہ صدیقہؓ ۔۔ ابن ماجہ ۔ کتاب التجارۃ۔ح۔2148)
”قیامت کے
دن سچے اور دیانتدار تاجر نبیوں ، صدیقوں اور شہیدوں کے ساتھ ہوں گے۔“
(حضرت
ابو سعید خدریؓ ۔۔ ترمذی۔ابواب البیوع۔ح۔1079 )
”فرض عبادات
کے بعد حلال روزی حاصل کرنا فرض ہے۔“
(حضرت
عبداللہ بن مسعودؓ ۔۔ بحوالہ مشکوٰۃ۔کتاب البیوع۔ح۔2661
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا:
”خرید و
فروخت میں زیادہ قسمیں کھانے اور حلف اُٹھانے سے پرہیز کرو، اس لیے کہ یہ حلف
بازی(پہلے پہل) کاروبار چلا دیتی ہے اور پھر (برکت کو) مٹا ڈالتی ہے۔“
(حضرت
ابو قتادہؓ ۔۔ مسلم۔کتاب المساقاۃ۔ح۔4126)
رسول کریم ﷺ
نے فرمایا۔
”لوگوں پر
ایک زمانہ ایسا بھی آئے گا کہ جب کوئی اِس بات کی پرواہ نہ کرے گا کہ اُس نے جو
مال حاصل کیا وہ حلال ہے یا حرام۔“
(حضرت
ابو ہریرہؓ ۔۔ بخاری۔کتاب البیوع۔ح۔2083
سرکارِ اقدس
ﷺ نے فرمایا:
”جس بدن کو
حرام غذا دی گئی وہ جنت میں داخل نہ ہوگا۔“
(حضرت
ابو بکر صدیقؓ ۔۔ بحوالہ مشکوٰۃ۔کتاب البیوع۔ح۔2667۔ض۔01)