Topics
رسول اللہ ﷺ
صحابہ کو قبرستان کی حاضری کے آداب کی تعلیم دیتے اور فرماتے کہ” جب تم قبرستان
جاؤ تو یہ کہا کرو۔“
”اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ اَھْلَ
الدِّیَارِ مِنَ الْمُؤْ مِنِیْنَ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَ اِنَّا اِنْ شَآءَ اللہُ
بِکُمْ للا حِقُوْنَ نَسْاَلُ اللہَ لَنَا وَ لَکُمُ الْعَافِیَۃَ۔
ترجمہ :
”اس بستی کے
مومنوں اور مسلمانوں پر سلامتی ہو۔ بے شک اللہ نے چاہا تو ہم بھی عنقریب تم سے
ملنے والے ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ سے اپنے لیے اور تمہارے لیے عافیت کے طالب ہیں۔“
(حضرت
بریدہؓ ۔۔ مسلم۔کتاب الجنائز۔ح۔2257)
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا۔
”میں نے
تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا لیکن اب تم قبروں کی زیارت کیا کرو کیونکہ یہ
عمل دنیا سے بے رغبتی اور آخرت کی یاد دلانے کا سبب ہے۔“
(حضرت
عبد اللہ بن مسعودؓ ۔۔ ابن ماجہ۔کتاب الجنائز۔ح۔1571
حضرت عائشہؓ
فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا۔۔۔۔:
”یا رسول
اللہ ﷺ! زیارت ِ قبور کے بارے میں میری رہنمائی فرمائیں۔“
حضور ﷺ نے
حضرت عائشہؓ سے فرمایا ۔”تم اُس وقت یہ کلمات کہا کرو۔
اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ اَھْلَ
الدِّ یَارِ مِنَ الْمُؤْ مِنِیْن وَالْمُسْلِمِیْنَ وَیَرْ حَمُ اللہ ُ
الْمُسْتَقْدِ مِیْنَ مِنَّا وَالْمُسْتَاْ خِرِیْنَ وَ اِنَّا اِنْ شَأءَ اللہُ
بِکُمْ لَلَاحِقُوْنَ
ترجمہ :
”بستی کے
مومنوں اور مسلمانوں پر سلامتی ہو اور اللہ پہلے چلے جانے والوں اور پیچھے رہ جانے
والوں کی مغفرت فرمائے اور بے شک اللہ نے چاہا تو عنقریب ہم بھی تم سے ملنے والے
ہیں۔“
(حضرت
عائشہؓ ۔۔ مسلم ۔ کتاب الجنائز ۔ ح ۔2256)