Topics

برائی کا جواب برائی سے نہ دیا جائے

 

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔

ان لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جو کہتے ہیں کہ اگر لوگوں نے حسنِ سلوک کیا تو ہم بھی اچھا برتاؤ کریں گے اور اگر انہوں نے ظلم کیا تو ہم بھی ظلم کریں گے بلکہ اپنے آپ کو اس بات کا خوگر بناؤ کہ اگر لوگ اچھا برتاؤ کریں تب بھی تم حسن سلوک سے پیش آؤ اور اگر وہ ظلم کی راہ پر چلیں تو تم ان کی تقلید نہ کرو۔

حضرت حذیفہؓ ۔۔ ترمذی۔ ابواب البروالصلہ ۔ح۔1836

حضرت ابوالاحوصؒ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضور اکرم ﷺ کی خدمت میں عرض کیا کہ اگر میں کسی شخص کے پاس سے گزروں اور وہ میری ضیافت و مہمانی کا حق ادا نہ کرے اور کچھ عرصہ کے بعد اس کا گزر میرے پاس سے ہو تو کیا میں اس کی مہمانی کا حق ادا کروں یا اس کی بے مروتی اور روکھے پن کا بدلہ لے لوں؟

آپ ﷺ نے فرمایا۔

نہیں بلکہ تم اس کی مہمانی کا حق ادا کرو۔

حضرت ابوالاحوصؒ ۔۔ ترمذی ۔ ابواب البروالصلہ۔ ح۔ 1835۔ض۔67

جو تمہارے پاس امانت رکھے اسے اس کی امانت ادا کردو اور جو تم سے خیانت کرے تو تم اس سے خیانت نہ کرو۔

حضرت ابو ہریرہؓ ۔۔ ترمذی۔ ابواب البیوع۔ح۔1131

Topics