Topics

حصولِ علم

 

رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں دو افراد کے بارے میں تذکرہ ہوا۔ ان میں ایک عالم اور دوسرے عابد تھے۔ اس موقع پر نبی کریم ﷺ نے فرمایا۔

عالم کو عابد پر ایسی ہی فضیلت حاصل ہے جس طرح مجھے تم میں سے ایک ادنیٰ فرد پر ہے۔

حضرت ابو امامہؓ ۔۔ ترمذی ۔ ابواب العلم۔ح۔2491

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔

حضرت انسؓ ۔۔ ابن ماجہ ۔ کتاب فی الایمان ۔ ح ۔ 224

جو شخص حصول علم کے لیے گھر سے نکلا وہ جب تک واپس نہ آئے راہ خدا میں رہتا ہے۔

حضرت انسؓ ۔۔ ترمذی۔ابواب العلم۔ح۔2454

جس نے علم حاصل کرنا شروع کیا اور اس کو مکمل کر لیا تو اس کو دوہرا ثواب ہے اور اگر کوئی شخص ارادہ کر کے حاصل نہ کر سکا تب بھی اس کو ثواب میں سے حصہ ملے گا۔

حضرت واثلہ بن اسقعؓ ۔۔ دارمی۔المقدمہ۔ح۔347۔ض۔64

نبی کریم ﷺ نے مسجد نبوی میں دوگرہوں کو دیکھ کر فرمایا

یہ دونوں گروہ خیر پر ہیں لیکن ان میں سے ایک گروہ دوسرے پر فضیلت رکھتا ہے۔ ان میں سے جو اللہ سے کچھ طلب کر رہے ہیں اور اس سے لَو لگائے ہوئے ہیں ان کو اللہ چاہے تو دے دے اور چاہے تو نہ دے لیکن جو لوگ کوئی علم سیکھتے ہیں اور بے پڑھوں کو سکھاتے ہیں یہ زیادہ بہتر ہیں۔ درحقیقت مجھے بھی اللہ نے معلم بنا کر بھیجا ہے۔

اس کے بعد نبی کریم ﷺ معلمین کی جماعت میں تشریف فرما ہوئے۔

حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاصؓ ۔۔ دارمی۔المقدمہ۔ح۔361

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔

علم ہو یا دولت تم پر دونوں کے کچھ حقوق ہیں۔

حضرت کثیر بن مرہؓ ۔۔دارمی۔المقدمہ۔ح۔390

قرآن کی فضیلت

تم میں بہترین شخص وہ ہے جس نے قرآن کو سیکھا اور دوسروں کو سکھایا۔

حضرت عثمان غنیؓ ۔۔ ابی داؤد۔قراءۃ القرآن۔ح۔1455۔ض۔03

Topics