Topics
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا۔
اللہ تعالیٰ
نرم خو اور مہربان ہے۔ نرمی اور مہربانی کو پسند کرتا ہے۔ نرمی اختیار کرنے پر وہ
اتنا دیتا ہے جتنا سختی اور درشت مزاجی پر نہیں دیتا۔ کسی اور چیز پر اتنا نہیں
دیتا۔ جس قدر نرمی اختیار کرنے پر عطا کرتا ہے۔
حضرت
عائشہ صدیقہؓ ۔۔ مسلم۔کتاب البروالصلہ۔ح۔6601
تین باتیں
ایسی ہیں کہ جس میں وہ پائی جائیں اللہ اس کی موت کو آسان بنا دیتا ہے اور اسے جنت
میں داخل کرتا ہے۔
۱۔ کمزوروں سے نرمی
۲۔ والدین سے محبت و شفقت
۳۔ خادموں سے حسن سلوک
حضرت
جابرؓ ۔۔ ترمذی۔ابواب صفۃ القیامۃ۔ح۔2308
مومن سراپا
محبت و الفت ہے۔ اس شخص میں کوئی خیر نہیں جو نہ تو خود کسی سے الفت رکھتا ہو اور
نہ کوئی اس سے مانوس ہو۔
حضرت ابو
ہریرہؓ ۔۔ بحوالہ مشکوٰۃ۔کتاب الآداب۔ح 4776
اللہ تعالیٰ
اُس انسان پر رحم فرمائے جو خرید و فروخت اور تقاضا کرتے وقت نرمی اور فیاضی سے
کام لیتا ہے۔
حضرت
جابرؓ ۔۔ بخاری۔کتاب البیوع۔ح۔2076
رشتہ داری
شاخ ہے اور جو اس شاخ سے ملے میں اُس سے ملتا ہوں اور جو اس سے قطع تعلق کرے میں
اس سے قطع تعلق کرتا ہوں۔
حضرت
عائشہ صدیقہؓ ۔۔ بخاری۔ کتاب الادب۔ح۔5989
جو شخص چاہے
کہ اللہ اس کا رزق وافر کر دے اور اس کی عمر زیادہ ہو تو اسے چاہیئے کہ رشتے داروں
سے محبت رکھے۔
حضر ت
انسؓ ۔۔ بخاری۔ کتاب البیوع۔ح۔2067
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا۔
کیا میں تم
کو وہ شخص نہ بتلاؤں جو دوزخ کی آگ پر حرام ہو یا وہ شخص کہ اس پر حرام ہو آگ؟ یہ
وہ شخص ہے جو لوگوں کے ساتھ آہستہ مزاج ، نرم طبیعت اور نرم خوئی سے پیش آئے۔
حضرت عبد
اللہ بن مسعودؓ ۔۔ ترمذی۔ابواب صفۃ القیامۃ۔ح۔2303