Topics
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا۔
”قاضی تین
قسم کے ہیں۔ ایک قسم جنت میں جائے گی اور دو قسمیں دوزخ میں۔ جنت کا حقدار وہ شخص
ہے جس نے حق کو پہچان کر اس کے مطابق فیصلہ کیا اور جس قاضی نے حق کو پہچان کر
فیصلہ کرنے میں ظلم کیا وہ دوزخ میں ہے۔ اسی طرح جس شخص نے جہالت میں لوگوں کے
فیصلے کیے وہ بھی دوزخ میں ہوگا۔“
(حضرت
بریدہؓ ۔۔ ابی داؤد۔کتاب القضاء۔ح۔3569۔ض۔25)
”جو (لوگوں
کے درمیان فیصلہ کرنے کے لیے) قاضی بنایا گیا گویا وہ چھری کے بغیر ہی ذبح کر دیا
گیا۔“
(حضرت
بریدہؓ ۔۔ ابی داؤد۔کتاب القضاء۔ح۔3569۔ض۔25)
”غصے کی
حالت میں کوئی شخص بھی دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ نہ کرے۔ ایک دوسری روایت میں ہے
کہ ایک معاملہ میں کوئی قاضی دو فیصلے نہ دے اور نہ دو جھگڑے کرنے والوں کے درمیان
غصہ کی حالت میں فیصلہ دے۔“
(حضرت
ابو بکر صدیقؓ ۔۔ ابی داؤد۔کتاب القضاء۔ح۔3585)
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا۔
”اگر ذرا سی
بھی گنجائش نظر آجائے تو ملزم کی راہ نہ روکو اِس لیے کہ امیر ِ وقت کا ملزم کو
چھوڑ دینے میں غلطی کر جانا اِس سے بہتر ہے کہ وہ سزا دینے میں کسی بے گناہ کو
نشانہ بنا ڈالے۔“
(حضرت
عائشہ صدیقہؓ ۔۔ ترمذی۔ابواب الحدود۔ح۔1283)
جھوٹی گواہی
”اے لوگو!
جھوٹی گواہی شرک کے برابر ہے۔“
پھر حضور ﷺ
نے یہ آیت پڑھی۔
الرِّجْسَ لَکُمُ الْاَوْ ثَانِ وَ
اجْتَنِبُوْ اقَوْلَ الزُّوْرَ O
سورہ حج
۔آیت:30
ترجمہ :
بتوں کی
پلیدی سے بچو اور جھوٹی بات سے بھی۔
(حضرت
ایمن بن خریمؓ ۔۔ ترمذی۔ابواب الشہادات۔ح۔3017۔ض۔24)
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا۔
”اللہ کے
ہاں قیامت کے دن درجات کے اعتبار سے بدترین انسان وہ ہوگا جس نے دوسروں کی دنیا
بنانے میں اپنی آخرت برباد کر لی ہو۔“
(حضرت
ابو امامہؓ ۔۔ ابن ماجہ۔کتاب الفتن۔ح۔3966)
مصیبتوں پر صبر
”اللہ
تعالیٰ اپنے بندے سے فرمائے گا اگر تو پہلی مصیبت پر صبر کر کے اللہ سے اَجر چاہے
تو میں تجھے جنت عطا کر دوں گا۔“
(حضرت
ابو امامہؓ ۔۔ ابن ماجہ۔کتاب الجنائز۔ح۔1597)
” کوئی
مسلمان مرد اور مسلمان خاتون ایسے نہیں جن پر کوئی مصیبت آئی ہو اور وہ اس مصیبت
کو یاد کر کے خواہ اُسے کتنا ہی طویل عرصہ گزر چکا ہو انا للہ و انا الیہ راجعون
پڑھے تو اللہ تعالیٰ اُس کو اسی طرح ثواب سے نوازتا ہے جتنا کہ مصیبت کے وقت پڑھنے
سے اَجر ملتا ہے۔“
(حضرت امام
حسینؓ ۔۔ ابن ماجہ۔کتاب الجنائز۔ح۔1600۔ض۔06)
(بحوالہ
مشکوٰۃ۔کتاب الجنائز۔ح۔1665)
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا۔
”جس نے
مصیبت زدہ کی مدد کی اور اُس کو تسلی دی تو اُس کے لیے بھی اتنا ہی اَجر ہے جتنا
مصیبت زدہ کے لیے۔“
(حضرت
عبد اللہ بن مسعودؓ ۔۔ ابن ماجہ ۔ کتاب الجنائز۔ح۔1602)