Topics
”اللہ
تعالیٰ اپنے اُس مومن بندے کو بہت دوست رکھتا ہے جو بہت سے گناہوں میں مبتلا ہو کر
بہت توبہ کرتا ہے۔“
(حضرت
علی مرتضیٰؓ ۔۔بحوالہ مشکوٰۃ۔کتاب اسماء اللہ تعالیٰ۔ح۔2250)
نبی کریم ﷺ
دعا کیا کرتے تھے :
”یا اللہ!
مجھے اُن لوگوں میں سے کر دے جو نیکی کر کے خوش ہوتے ہیں اور جب ان سے غلطی سر زد
ہو جاتی ہے تو استغفار کرتے ہیں۔“
(حضرت
عائشہ صدیقہؓ ۔۔ابن ماجہ۔کتاب الادب۔ح۔3820)
”اللہ کی
قسم! میں دن میں ستر بار سے زیادہ اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ و استغفار کرتا ہوں۔“
(حضرت
ابو ہریرہؓ ۔۔بخاری۔کتاب الدعوات۔ح۔6307)
”جو بندہ
اپنے گناہ کا اعتراف کر کے اللہ تعالیٰ سے توبہ کرتا ہے تو اللہ اُس کی توبہ قبول
فرما لیتا ہے۔“
(حضرت
عائشہ صدیقہؓ ۔۔بخاری۔کتاب الشہادات۔ح۔2661)
”خوشخبری
ہے، اُس شخص کے لیے جو اپنے اعمال نامے میں بہت زیادہ استغفار پائے۔“
(حضرت
عبد اللہ بن بسرؓ ۔۔ابن ماجہ۔کتاب الادب۔ح۔3818۔ض۔43)
”جو شخص
باقاعدگی کے ساتھ استغفار کرتا رہے اللہ تعالیٰ اُس کے لیے ہر مشکل سے نکلنے کا
راستہ بنا دے گا۔ ہر پریشانی کو دور کر کے کشادگی (اطمینان) عطا فرمائے گا اور
اُسے اُن طریقوں سے رزق دے گا جن کا اُس کو وہم و گمان بھی نہ ہوگا۔“
(حضرت
عبد اللہ ابن عباسؓ ۔۔ابی داؤد۔کتاب الصلوٰۃ۔ح۔1521)
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا :
”سورج کے
مغرب سے طلوع ہونے تک(یعنی قیامت تک) اللہ تعالیٰ توبہ قبول فرماتا رہے گا۔“
(حضرت
ابو ہریرہؓ ۔۔مسلم۔ کتاب الذکر والدعاء۔ح۔6861)
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا۔
”سارے بنی
آدم خطاکار ہیں اور خطا کاروں میں سے بہتر وہ ہیں جو توبہ کر لیتے ہیں۔“
حضرت
انسؓ ۔۔ابن ماجہ۔کتاب الزہد۔ح۔4251)
”اُن اشخاص
کی مثال جو اللہ رب العالمین کو یاد کرتے ہیں زندوں کی سی ہے اور جو ذکر الٰہی
نہیں کرتے وہ مُردوں کی طرح ہیں۔“
(حضرت
ابو موسیٰ اشعریؓ ۔۔بخاری۔ کتاب الدعوات۔ح۔6407)
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا۔
”اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے میں بندے کے گمان سے بھی زیادہ قریب ہوں جو وہ میری ذات سے رکھتا
ہے۔ جب وہ میرا ذکر کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔ اگر وہ میرا ذکر دل میں
کرتا ہے تو میں بھی دل میں اُس کا ذکر کرتا ہوں اور اگر وہ اجتماع میں میرا تذکرہ
کرتا ہے تو میں اُس سے بہتر اجتماع میں اُس کا تذکرہ کرتا ہوں۔“
(حضرت
ابو ہریرہؓ ۔۔مسلم۔کتاب الذکر والدعاء۔ح۔6832)
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا۔
”اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے جو شخص ایک نیکی کرے تو اُس کے لیے دس گنا ثواب ہے اور میں اس سے
زیادہ بھی عطا کرتا ہوں لیکن جو برائی کا ارتکاب کرے تو برائی کا بدلہ اُس کے
مساوی دیتا ہوں یا اُس کی بخشش کر دیتا ہوں۔ جو میری جانب ایک بالشت بڑھتا ہے تو
میں اُس کی جانب ایک گز بڑھتا ہوں۔ جو میری جانب ایک گز آتا ہے تو میں دو ہاتھوں
کے برابر اُس کی جانب سبقت کرتا ہوں۔ جومیری جانب قدم بہ قدم آتا ہے تو میں تیزی
سے اُس کی جانب آتا ہوں۔ جو میری جانب زمین کی مقدار کے مطابق گناہوں کے ساتھ آتا
ہے اور اُس نے شرک کا ارتکاب نہ کیا ہو تو میں زمین کی مقدار کے مساوی بخشش لے کر
اُس سے ملاقات کروں گا۔“
(حضرت
ابو ذر غفاریؓ ۔۔مسلم۔کتاب الذکروالدعاء۔ح۔6833)
ایک دیہاتی
نے آکر رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا کہ ”کون سا شخص بہترہے؟“
نبی کریم ﷺ
نے فرمایا:
”وہ خوش
قسمت جس کی عمر طویل ہو اعمال اچھے ہوں۔“
اُس نے ایک
اور سوال کیا کہ ”اچھے عمل کون سے ہیں؟“
نبی کریم ﷺ
نے فرمایا:
”جب تُو
دنیا کو چھوڑ رہا ہو تو تیری زبان پر ذکر الٰہی ہو۔“
(حضرت
عبد اللہ بن بسرؓ ۔۔ ترمذی۔ ابواب الدعوات۔ح۔3157)
”جب تمہارا
گزر جنت کے باغوں سے ہو تو اس کے میوے کھاؤ۔“
صحابہ نے
عرض کیا:
”جنت کے باغ
کون سے ہیں؟“
نبی کریم ﷺ
نے فرمایا۔
ذکر و شغل
کے حلقے۔
(حضرت
انسؓ ۔۔ترمذی۔ابواب الدعوات۔ح۔3283)
”جو شخص کسی
مجلس میں بیٹھ کر اللہ کا ذکر نہ کرے تو اُس کی یہ نشست اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُس
کے لیے خسارہ کا سبب ہوگی اور جو شخص بستر پر لیٹ کر اللہ کا ذکر نہ کرے تو یہ بھی
اُس کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے خسارے کی جگہ ہوگی۔“
(حضرت
ابو ہریرہؓ ۔۔ابی داؤد۔کتاب الادب۔ح۔4849)
”جو لوگ ایک
مجلس میں اکٹھے ہوئے اور اُس مجلس میں نہ تو اللہ کا ذکر کیا اور نہ نبی کریم ﷺ پر
درود شریف پڑھا تو یہ نشست اُن کے لیے خسارہ کا سبب ہوگی اگر اللہ تعالیٰ چاہے گا
تو اُن کی مغفرت فرمائے گا اور چاہے تو مبتلائے عذاب فرمائے گا۔“
حضرت ابو
ہریرہؓ ۔۔ترمذی۔ابواب الدعوات۔ح۔3162)
آپ ﷺ فرمایا
کرتے تھے:
”ہر چیز کے
لیے صفائی کی کوئی چیز ہوتی ہے اور دلوں کی صفائی کے لیے اللہ کا ذکر ہے۔“
(حضرت
عبد اللہ بن عمرؓ ۔۔بحوالہ مشکوٰۃ۔ کتاب الدعوات۔ح۔2178)
آپ ﷺ سے ایک
شخص نے پوچھا ۔
”احسان کیا
ہے؟“
آپ ﷺ نے
فرمایا۔
”احسان یہ
ہے کہ اللہ کی عبادت اِس طرح کر جیسے کہ تو اُس کو دیکھ رہا ہے اگر یہ نہ ہو سکے
تو اتنا خیال رکھ کہ وہ تجھ کو دیکھ رہا ہے۔“
(حضرت
ابو ہریرہؓ ۔۔بخاری۔ کتاب الایمان۔ح۔50)