Topics
رسول اللہ ﷺ
کی خدمت میں عرض کیا گیا کون سا آدمی افضل ہے؟
آپ ﷺ نے
فرمایا۔
ہر وہ آدمی
جو مخموم القلب (صاف دل) اور سچی زبان والا ہو۔
لوگ عرض
گزار ہوئے
سچی زبان
والے کو تو ہم جانتے ہیں لیکن مخموم القلب کیا ہے؟
آپ ﷺ نے
فرمایا۔
وہ پاکیزہ
دل اور پاکیزہ سیرت والا ہے۔ وہ گناہ ، ظلم ، خیانت اور حسد نہیں کرتا۔
حضرت عبد اللہ بن عمرو بن
العاصؓ ۔۔ ابن ماجہ ۔ کتاب الزہد ۔ ح۔ 4216۔ض۔45