Topics

کامیابی کے اصول

 

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔

چار چیزیں تم میں ہوں تو دنیا کی کسی چیز سے محرومی تمہارے لیے نقصان دہ نہیں۔

۱۔       امانت کی حفاظت

۲۔      راست گفتاری

۳۔      خوش خلقی

۴۔      روزی میں پاکیزگی

حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاصؓ ۔۔ بحوالہ مشکوٰۃ۔کتاب الرقاق۔ح۔4992

تین باتیں نجات دینے والی ہیں اور تین ہلاکت میں ڈالنے والی ہیں۔

نجات دینے والی تین باتیں یہ ہیں۔

۱۔       کھلے اور چھپے اللہ کا تقویٰ اختیار کرنا

۲۔      خوشی اور ناخوشی (ہرصورت میں) حق بات کہنا۔

۳۔      ناداری ہو یا خوش حالی (ہر حالت میں) اعتدال اور میانہ روی کی راہ پر چلنا

ہلاکت میں ڈالنے والی تین باتیں یہ ہیں۔

۱۔       ایسی خواہش انسان جس کا تابع اور غلام بن کر رہ جائے۔

۲۔      ایسی حرص جسے مقتدر اور پیشوا مان لیا جائے۔

۳۔ خود پسندی۔ نیز فرمایا کہ یہ بیماری ان تینوں میں زیادہ خطرناک ہے۔

حضرت ابو ہریرہؓ ۔۔ بحوالہ مشکوٰۃ۔کتاب الآداب۔ح۔4893

Topics