Topics
اسم گرامی
عمرو اور کنیت ابو مریم ہے۔ والد کا نام مرہ بن عبس ہے۔ عمرو بن مرہؓ کے اسلام
لانے کی مخالفت تمام قبیلہ نے کی۔ اسلام قبول کرنے کے بعد حضرت معاذؓ سے قرآن کی
تعلیم حاصل کی۔ حصول تعلیم کے بعد اپنے قبیلہ میں واپس گئے اور دین حق کی تبلیغ
فرمائی۔ ان کی مخلصانہ کوششوں اور عظیم کردار کو دیکھ کر وہ لوگ جو پہلے اسلام
لانے پر ان کے مخالف ہو گئے تھے ان کی کوششوں سے مشرف بہ اسلام ہوئے۔
عبد اللہ
الملک کے زمانہ میں وفات پائی۔
ہجرت مدینہ
کے بعد نبی کریم ﷺ نے ابو الدرداءؓ اور عوف بن مالکؓ کے درمیان عقد مواخاۃ قائم
کیا۔ فتح مکہ کے دن نبی کریم ﷺ نے قبیلہ اشجع کا جھنڈا عوف بن مالکؓ کو دیا تھا۔
اسم گرامی
عیاض اور والد کا نام حماد ہے۔ آپ بعثت سے قبل ہی حضور ﷺ کے دوستوں میں شامل تھے۔
آپؓ کے اسلام لانے کا زمانہ صحیح طور پر متعین نہیں ہو پایا غالباً فتح مکہ سے
پہلے مشرف بہ اسلام ہوئے۔
فضالہؓ کی
کنیت ابو محمد ہے والد کا نام عبید بن نافذ اور والدہ کا نام عقبہ ہے۔
حضرت فضالہؓ
کے والد اپنے قبیلہ کے سردار تھے۔ حضرت فضالہؓ مدینہ میں اسلام کے آغاز میں ہی
مسلمان ہو گئے تھے۔ غزوہ بدر کے علاوہ تمام غزوات میں شریک ہوئے۔ بیعت ِ رضوان کا
شرف بھی حاصل ہوا۔ عہد نبوی ﷺ میں شام کی فتوحات میں حصہ لیا۔
53 ہجری میں
وفات پائی۔
نام معاذ
اور کنیت ابو عبد الرحمٰن ہے۔ لقب امام الفقہاء کنز العلماء اور عالم ربانی ہیں۔
آپ کے والد کا نام جبل بن عمرو ہے۔
نبوت کے
بارہویں سال حضرت معاذ بن جبلؓ ایمان لائے۔ اس وقت آپؓ کی عمر 18 سال تھی۔ حضرت
معاذؓ کو سرکار رسالت مآب ﷺ میں بہت قربت حاصل رہی۔
حضور ﷺ نے
حضرت معاذؓ کو یمن کا حاکم مقرر کیا۔ اس موقع پر رسول اللہ ﷺ نے حضرت معاذؓ سے
پوچھا : ” جب تمہارے پاس کوئی مقدمہ آئے گا تو کس طرح فیصلہ کرو گے؟ “
حضرت معاذؓ
نے عرض کیا : ” کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ کروں گا۔“
حضور ﷺ نے
پوچھا : ” اگر تمہیں کتاب اللہ میں کوئی فیصلہ نہ ملے تو پھر کیا کرو گے؟“
حضرت معاذؓ
نے عرض کیا : ” پھرمیں سنت رسول کے مطابق فیصلہ کروں گا۔“
حضور ﷺ نے
پھر فرمایا : ” اگر بالفرض سنت نبوی میں بھی تمہیں کوئی چیز نہ ملے تو کیا کرو
گے؟“
حضرت معاذؓ
نے عرض کیا۔” پھر اپنی رائے سے اجتہاد کروں گا اور ذرا برابر بھی کوتاہی نہ کروں
گا۔“
حضرت معاذ
بن جبلؓ کا جواب سن کر نبی کریم ﷺ بہت خوش ہوئے اور حضرت معاذؓ کے سینے پر اپنا
دست مبارک رکھ کر فرمایا:
”اللہ کا
شکر ہے کہ اس نے اللہ کے رسول کے قاصد کو اس چیز کی توفیق دی جس سے اللہ کا رسول
راضی ہے۔“
حضور ﷺ نے
جن چار اشخاص کو معلم ِ قرآن کہا، ان میں سے ایک آپؓ بھی تھے۔ عہد رسالت ﷺ میں جن
چند افراد کو نبی کریم ﷺ کی جانب سے مسائل کے جواب دینے اور فتویٰ دینے کی اجازت
ملی ان میں حضرت معاذ بن جبلؓ کا شمار بھی ہوتا ہے۔
18ھ میں 36
سال کی عمر میں وفات پائی۔
نام معقل ،
کنیت ابو عبد اللہ ہے۔ والد کا نام یسار بن عبد اللہ ہے۔ صلح حدیبیہ سے قبل مشرف
بہ اسلام ہوئے۔ صلح حدیبیہ میں حضور ﷺ کے ہمرکاب تھے۔ بیعت رضوان میں شریک تھے۔ جس
وقت حضور ﷺ لوگوں سے بیعت لے رہے تھے۔ آپ ایک شاخ سے حضور ﷺ پر سایہ کیے ہوئے کھڑے
تھے۔
حضرت معقلؓ
کی قوت فیصلہ کی وجہ سے حضرت عمرؓ انہیں بہت مانتے تھے۔ مختلف امور میں ان سے
مشورہ کرتے اور بڑی بڑی خدمتیں ان کے سپرد کرتے۔
اسم گرامی
معمر ہے۔ والد کا نام عبد اللہ بن نضلہ ہے۔ حضرت معمرؓ ابتدائی دور اسلام میں
ایمان لائے اور حبشہ کی طرف ہجرت بھی کی۔
نبی کریم ﷺ
کے ساتھ حجۃ الوداع میں شریک ہوئے۔ اس سفر میں نبی کریم ﷺ کی سواری مبارک کا
اہتمام حضرت معمرؓ کے سپرد تھا۔ سواری کا کجاوہ وغیرہ یہی کستے تھے۔
اسی حج میں
حضرت معمرؓ کو حضور ﷺ کے موئے مبارک تراشنے کا شرف بھی ملا۔
نام مغیرہ ،
کنیت ابو عبد اللہ ہے۔ آپ مکی ہیں۔ غزوہ خندق کے سال یعنی 5ھ میں مشرف بہ اسلام
ہوئے اور ہجرت کر کے مدینہ آگئے۔
حضور ﷺ کے
وصال کے بعد جب جسم انور قبر میں رکھ دیا گیا تو حضرت مغیرہؓ کی انگوٹھی قبر میں
گر گئی۔ حضرت علیؓ نے ارشاد فرمایا : ”مغیرہ! اسے نکال لو۔ چنانچہ مغیرہؓ قبر
مبارک میں اترے اور حضور ﷺ کے قدم مبارک کو اپنے ہاتھوں سے چھوا اور باہر آگئے۔ اس
کے بعد قبر مبارک بند کر دی گئی۔ اسی وجہ سے مغیرہؓ لوگوں سے یہ فخریہ کہا کرتے کہ
تم سب میں حضور ﷺ سے جدا ہونے والا آخری فرد میں ہوں۔
حضرت مغیرہؓ
کا انتقال 50ھ میں کوفہ میں ہوا ۔ وفات کے وقت عمر 70 سال تھی۔
نام مقدام
اور کنیت ابو کریمہ ہے۔ حضرت مقدام بن معدیکربؓ قبیلہ کندہ سے تعلق رکھتے تھے۔ 87
ہجری میں شام کے شہر حمص میں 91 سال کی عمر میں وفات پائی۔
حضرت
میمونہؓ بنت سعد نبی کریم ﷺ کی آزاد کردہ خادمہ تھیں۔ ان سے بہت سی احادیث منسوب
ہیں۔
حضرت نبیط
بن شریطؓ کا تعلق قیس غیلان سے ہے ۔ کنیت ابو سلمہ ہے۔ اپنے والد کے ساتھ حجۃ
الوداع میں شریک تھے۔
آپؓ کا
خاندانی نام نعمان اور کنیت ابو عبد اللہ ہے والد کا نام بشیر بن سعدؓ ہے۔ جنہوں
نے عقبہ ثانیہ میں رسول اللہ ﷺ کے دست ِ مبارک پر اسلام قبول کیا ۔ والدہ محترمہ
کا نام عمرۃ بنت رواحہ ہے۔ آپؓ کا تعلق انصار سے تھا۔
حضور ﷺ کو
نماز پڑھتا دیکھتے اور یاد رکھنے کی کوشش کرتے۔ منبر کے قریب بیٹھ کر وعظ سنتے۔
حضور ﷺ کی
وفات کے وقت ان کی عمر تقریباً دس سال تھی۔
اسم گرامی
واثلہ اور کنیت ابو قرضاضہ ہے۔ والد کا نام اسقع بن عبد العزیٰ ہے۔ آپؓ غزوہ تبوک
سے کچھ عرصہ پہلے اسلام لائے۔
ابتداء میں
نہایت نادار تھے۔ آپ اصحاب صفہ میں شامل تھے۔ بعد میں اللہ تعالیٰ نے بہت خوشحالی
عطا فرمائی۔ خوشحالی میں آپ نہایت فیاض اور سیر چشم تھے اور صبح و شام دونوں وقت
لوگوں کو بلا کر کھانے میں شریک کرتے تھے۔
کہا جاتا ہے
کہ انہیں تین سال حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر باش رہنے اور آپ ﷺ سے استفادہ کے مواقع
ملتے رہے۔
85ھ میں 105
سال کی عمر میں بیت المقدس میں وفات پائی۔
نام یعلی
والد کا نام مرہ ہے۔ حضرت یعلی بن مرہؓ کا تعلق بنو ثقیف سے تھا۔ حدیبیہ ، خیبر
اور فتح مکہ کے علاوہ حنین ، طائف اور تبوک میں بھی شریک رہے۔