Topics

حضرت سفیان ثوریؒ

 

نام سفیان اور کنیت عبد اللہ ہے۔ آپ کے سلسلہ نسب میں ایک نام ثور بن مناۃ آتا ہے اسی کی نسبت سے آپ ثوری کہلاتے ہیں۔

سفیان ثوریؒ کی پیدائش کوفہ میں ہوئی جو اس وقت علوم دینیہ کا سب سے بڑا مرکز تھا۔ کوفہ کے بعد حصول علم کے لیے بصرہ اور حجاز کے مختلف مقامات کا سفر کیا اور علم کی پیاس بجھائی۔

آپؒ نے 161ھ میں وفات پائی۔

حضرت صفوان بن سلیمؒ

حضرت صفوان بن سلیمؒ مدینہ کے مشہور اور جلیل القدر تابعین میں سے تھے۔ آپؒ حمید بن عبدالرحمٰن بن عوفؓ کے آزاد کردہ ہیں۔ انس ابن مالکؓ اور کچھ تابعین سے روایت کرتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ ان کی پیشانی کثرت سجود کی وجہ سے زخمی ہوگئی تھی ۔ ان کے مناقب بہت ہیں۔ 132ھ میں انتقال ہوا۔

حضرت مصعب بن سعدؒ

حضرت مصعب بن سعدؒ تابعین میں شمار ہوتے ہیں۔ آپؒ سعد بن ابی وقاصؓ کے بیٹے تھے۔ قبیلہ قریش سے تعلق تھا۔

حضرت کثیر بن مرہؒ

نام کثیر اور کنیت ابو شجرہ ہے۔ والد کا نام مرہ ہے۔ آپؒ کا شمار تابعین میں ہوتا ہے۔ صحاح ستہ کے مولفین نے ان سے احادیث روایت کی ہیں۔

حضرت یحییٰ بن سعیدؒ

حضرت یحییٰ بن سعیدؒ تابعین میں سے تھے۔ آپؒ کے والد سعید انصارو مدنی ہیں۔

Topics