Topics
تین باتوں
کا شمار ایمانی اخلاق میں ہوتا ہے۔
۱۔ جب غصہ آئے تو انسان باطل میں نہ ڈوب جائے۔
یعنی غصہ سے مغلوب ہو کر باطل کی دلدل میں نہ ڈوب جائے۔
۲۔ جب خوش ہو تو خوشی اُسے راہِ حق سے ہٹا نہ
دے۔
۳۔ جب قدرت و اقتدار پائے تو وہ چیز نہ لے جس پر
اس کا کوئی حق نہیں ہے۔
حضرت انسؓ ۔۔ طبرانی الصغیر
۔ 1114۔ ح۔164
اُس نے
ایمان کا مزہ چکھ لیا جو اللہ کے رب ، اسلام کے دین اور محمد (ﷺ) کے رسول ہونے پر
راضی ہوگیا۔
حضرت عباس بن عبد المطلبؓ ۔۔
مسلم ۔ کتاب الایمان ۔ ح۔151۔ض۔41
جس کسی میں
بھی تین چیزیں پائی جائیں اس نے ایمان کا مزہ چکھ لیا۔
۱۔ جس کے لیے اللہ اور اس کے رسول ﷺ سب سے
زیادہ محبوب ہو جائیں۔
۲۔ جو کسی آدمی سے محبت کرے تو صرف اللہ کی
خوشنودی کے لیے کرے۔
۳۔ جو کفر میں واپس پلٹنے کو اسی طرح ناپسند کرے
جیسے آگ میں پھینکے جانے کو ناپسند کرتا ہے۔
حضرت انسؓ ۔۔ بخاری۔ کتاب
الایمان۔ ح۔ 21