Topics
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا۔
انسان اپنے
دوست کے دین پر ہوتا ہے۔ دوستی قائم کرنے سے پہلے تمہیں دیکھ لینا چاہیئے کہ تم کس
سے دوستی کر رہے ہو۔
حضرت ابو
ہریرہؓ ۔۔ ابی داؤد۔کتاب الادب۔ح۔4826
نیک ساتھی
اور بُرے ساتھی کی مثال مشک عنبر والے کی اور لوہار کی بھٹی دھونکنے والے جیسی ہے۔
مشک عنبر والا یا تو تمہیں کچھ دے گا یا تم اس سے کچھ خرید لو گے یا (کم از کم) تم
اس کے ہاں خوشبو سونگھ لو گے (لیکن) بھٹی دھونکنے والا تو تمہارے کپڑے جلا دے گا
یا تم اس کے ہاں دماغ کو سڑا دینے والی بدبو پاؤ گے۔
حضرت ابو
موسیٰ اشعریؓ ۔۔ مسلم۔کتاب البروالصلہ۔ح۔6692ض۔17
جب کوئی شخص
اپنے کسی مسلمان بھائی سے محبت رکھتا ہو تو اُسے چاہیئے کہ اُس کو بتلادے کہ وہ
اُسے محبوب رکھتا ہے۔
حضرت
مقدام بن معدیکربؓ ۔۔ ترمذی۔ابواب الزہد۔ح۔2208۔ض۔60
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا۔
کسی شخص کے
لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے (مسلمان) بھائی سے تین دن سے زیادہ بے تعلقی اختیار کرے
(حالت یہ ہو) کہ جب دونوں کی مُڈبھیڑ ہو تو ایک اُدھر منہ پھیر لے اور دوسرا کسی
اور طرف۔ دونوں میں بہتر وہ ہے جو سلام میں پہل کرے۔
حضرت ابو
ایوب انصاریؓ ۔۔ ابی داؤد۔کتاب الادب۔ح۔4900۔ض۔11
آپس میں
تحفوں کا تبادلہ کیا کرو۔ تحفہ کینے کو دور کرتا ہے۔
حضرت ابو
ہریرہؓ ۔۔ ترمذی۔ابواب الوصایا۔ح۔1955
تحفہ دے کر
واپس لینے والے کی مثال اُس کتے کی ہے جو قَے کر کے چاٹ لیتا ہے۔ اِس بارے میں اِس
سے بدتر مثال اور کیا ہو سکتی ہے۔
حضرت
عبداللہ ابن عباسؓ ۔۔ بخاری۔کتاب الہبہ۔ح۔2622