Topics
رسول اللہ ﷺ
نے ارشاد فرمایا۔
جس شخص کی
بیٹی ہو اور وہ نہ تو اسے زندہ درگور کرے اور نہ اس کے ساتھ حقارت آمیز سلوک کرے
اور نہ اُس لڑکی پر اپنے لڑکے کو ترجیح دے تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل فرمائے
گا۔
حضرت
عبداللہ ابن عباسؓ ۔۔ ابی داؤد۔ابواب النوم۔ح۔5132
اولاد سے محبت
رسول اللہ ﷺ
نے اقرع بن حابس تمیمیؓ کی موجودگی میں حسن بن علیؓ کو پیار کیا۔ اس پر اقرعؓ نے
کہا۔
میرے دس
لڑکے ہیں لیکن میں نے کبھی انہیں پیار نہیں کیا۔
اس پر رسول
اللہ ﷺ نے اُن کی طرف دیکھا اور فرمایا۔
جو رحم نہیں
کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔
حضرت ابو
ہریرہؓ ۔۔ ترمذی۔ابواب البروالصلہ۔ح۔1743
رسول اللہ ﷺ
کی طرف حسنؓ اور حسینؓ دوڑے تو نبی کریم ﷺ نے اُنہیں اپنے سینے سے لگا لیا۔
حضرت
یعلی بن مرہؓ ۔۔ ادب المفرد۔باب 170۔ح۔364۔