Topics
رسول کریم ﷺ
نے فرمایا
سچائی کو
اپنے اوپر لازم کر لو کیونکہ سچ بولنا نیکی ہے اور نیکی بہشت میں پہنچاتی ہے۔ آدمی
ہمیشہ سچ بولتا اور سچ بولنے کی کوشش کرتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے نزدیک بڑا سچا
لکھا جاتا ہے (صدیق کا درجہ پاتا ہے)۔ جھوٹ سے بچو کہ جھوٹ نافرمانی کا راستہ
دکھاتا ہے اور نافرمانی دوزخ میں پہنچاتی ہے اور آدمی جھوٹ بولتا ہے اور جھوٹ
بولنے کی کوشش کرتا ہے یہاں تک کہ وہ اللہ کے نزدیک بڑا جھوٹا لکھا جاتا ہے۔
حضرت
عبداللہ بن مسعودؓ ۔۔مسلم۔ کتاب البروالصلہ ۔ح۔6639۔ض۔47
رسول اللہ ﷺ
سے پوچھا گیا
کیا مومن
بزدل ہو سکتا ہے؟
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا
ہاں ہو سکتا
ہے
پھر آپ ﷺ سے
پوچھا گیا
مومن بخیل
بھی ہو سکتا ہے؟
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا
ہاں ہو سکتا
ہے
پھر آپ ﷺ سے
پوچھا گیا
مومن کبھی
جھوٹا ہو سکتا ہے۔
آپ ﷺ نے
فرمایا
نہیں (مومن
جھوٹا نہیں ہو سکتا )
حضرت صفوان بن سلیمؒ ۔۔موطاء
امام مالک۔ کتاب الجامع ۔ ح۔242۔ض۔73
سب سے بڑی
خیانت یہ ہے کہ تم اپنے بھائی سے جھوٹی بات اس طریقے سے بیان کرو کہ وہ اس کو سچ
سمجھے
حضرت سفیان بن اسیدؓ ۔۔ ابی
داؤد ۔ کتاب الادب۔ح۔4959۔ض۔37
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا۔
انسان کے
جھوٹا ہونے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ جو کچھ سنے اسے (بلاتحقیق) دوسروں کے آگے
بیان کرنے لگے۔
حضرت ابو
ہریرہؓ ۔۔ مسلم ۔۔ مقدمہ۔ح۔8
جو آدمی
ہمیشہ جھوٹ بولتا ہے اس کے دل میں ایک سیاہ نقطہ پیدا ہو جاتا ہے۔ پھر سارا دل
سیاہ ہو جاتا ہے۔ یہاں تک کہ اللہ کے ہاں اس کا نام جھوٹوں میں لکھ لیا جاتا ہے۔
حضرت عبد
اللہ بن مسعودؓ ۔۔ موطاء امام مالک۔ کتاب الجامع ۔ ح۔ 241
فحش باتیں
کرنے والا اور اس کو پھیلانے والا ، دونوں کے گناہ برابر ہیں۔
حضرت علی
مرتضٰیؓ ۔۔ الادب المفرد۔ باب ۔ 151۔ح۔324۔ض۔04
کم عقل سے
اونچی باتیں نہ کرو ورنہ وہ تمہاری تکذیب کرے گا۔
حضرت
کثیر بن مرہؒ ۔۔دارمی ۔ المقدمہ۔ ح۔ 390۔ض۔75
کوئی بھی
ہدایت یافتہ قوم گمراہی کی راہ پر گامزن ہو جاتی ہے جب اس میں فضول جھگڑے ، مناظرے
اور بحثیں چھڑ جاتی ہیں۔
حضرت ابو
امامہؓ ۔۔ ترمذی۔ابواب القرأت ۔ ح۔ 3039۔ض۔10
جو بات شک
میں ڈال دے اسے چھوڑ دو اور اس بات کی طرف ہو جاؤ جو شک میں نہیں ڈالتی کیونکہ
سچائی میں اطمینان اور جھوٹ میں شک ہے۔
حضرت امام
حسنؓ ۔۔ نسائی۔ کتاب الاشربۃ۔ح۔5718۔ض۔05
بحوالہ
مشکوٰۃ۔ کتاب البیوع۔ح۔ 2653