Topics
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا۔
تم میں (غیر
محسوس طور پر) پہلی قوموں کی بیماری سرایت کر گئی ہے (یعنی) کینہ اور حسد۔
پھر فرمایا۔
کینہ اور
حسد کی بیماری ہی مونڈنے والی ہے۔ میرا مطلب یہ نہیں ہے کہ بالوں کو مونڈتی ہے
بلکہ دین کو مونڈ کر رکھ دیتی ہے۔
حضرت
زبیر بن عوامؓ ۔۔ ترمذی۔ابواب صفۃ القیامۃ۔ح۔2323ض۔33
بدگمانی سے
بچو کیونکہ بدگمانی جھوٹی بات ہے اور ایک دوسرے کی عیب جوئی نہ کرو۔ چھپ کر باتیں
نہ سنو۔ برتری نہ جتاؤ۔ حسد نہ کرو۔ عداوت نہ رکھو اور پیٹھ پیچھے برائی نہ کرو۔
اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ اور فساد برپا نہ کرو۔
حضرت ابو
ہریرہؓ ۔۔ مسلم ۔ کتاب البروالصلہ۔ح۔6536
بحوالہ
مشکوٰۃ۔ کتاب الآداب۔ح۔4806
حسد سے بچو
کیونکہ حسد نیکیوں کو ایسے کھاتا ہے جیسے آگ لکڑی کو۔
حضرت ابو
ہریرہؓ ۔۔ ابی داؤد۔کتاب الادب۔ح۔4892
رسول اللہ ﷺ
منبر پر جلوہ افروز ہوئے اور فرمایا:
”اے گروہ !
جو اپنی زبان سے اسلام لے آیا اور اسلام اس کے دل تک نہیں پہنچا تم مسلمانوں کو
اذیت نہ پہنچاؤ اور نہ انہیں شرمسار کرو اور نہ ان کے پوشیدہ عیب تلاش کرو۔ جو
اپنے مسلمان بھائی کی عیب جوئی کرے گا تو اللہ اس کے عیب ظاہر کرے گا اور اسے ذلیل
کر دے گا خواہ وہ اپنے گھر کے اندر ہی کیوں نہ ہو۔“
حضرت عبد
اللہ بن عمرؓ ۔۔ ترمذی۔ ابواب البروالصلہ۔ح۔1861