Topics
رسول اللہ ﷺ
ایک مرتبہ اپنے صحابی حضرت سعدؓ کے پاس سے گزرے وہ وضو کر رہے تھے۔
آپ ﷺ نے
فرمایا۔
”اے سعد !
یہ کیا فضول خرچی کر رہے ہو؟“
سعدؓ نے
کہا۔
”کیا وضو
میں بھی فضول خرچی ہوتی ہے؟“
آپ ﷺ نے
فرمایا۔
”ہاں۔ خواہ
تم بہتے دریا کے کنارے کیوں نہ بیٹھے ہو۔“
(حضرت
عبداللہ بن عمرو بن العاصؓ ۔۔ ابن ماجہ۔کتاب الطہارۃ و سننہا۔ح۔425)
آپ ﷺ نے
فرمایا۔
”حلال مال
فضول خرچی کا بوجھ نہیں اُٹھا سکتا۔“
(حضرت
سفیان ثوریؒ ۔۔بحوالہ مشکوٰۃ۔کتاب الرقاق۔ح۔5059۔ض۔72)
رسول اللہ ﷺ
نے دعا فرمائی۔
”جو شخص
میری اُمت کے معاملات کا ذمہ دار بنے پھر وہ لوگوں کو پریشانیوں اور مشقتوں میں
مبتلا کر دے تو اے اللہ! تو بھی اُس کی زندگی تنگ کر دے اور جو شخص میری اُمت کے
معاملات کا والی بنے اور لوگوں سے محبت و شفقت سے پیش آئے تو اے اللہ ! تو بھی اُس
پر رحم فرما۔“
(حضرت
عائشہ صدیقہؓ ۔۔ مسلم۔کتاب الامارۃ۔ح۔4722)
”جو
مسلمانوں کے کسی معاملہ کا متوّلی(ذمہ دار ) بنا پھر اُس نے اُن سے خیانت کی تو وہ
آگ میں جلے گا۔“
(حضرت
انسؓ ۔۔ طبرانی الصغیر۔1/240 ۔ح۔392)
”جس شخص کو
اللہ تعالیٰ ایک رعیت عطا کر دے پھر اُسے ایسی حالت میں موت آئے کہ وہ اپنی رعیت
کے بارے میں خیانت کرتا ہو تو اللہ تعالیٰ اُس پر جنت حرام کر دے گا۔
”حضرت
معقل بن یسارؓ ۔۔ بخاری۔کتاب الاحکام۔ح۔7151۔ض۔57)
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا۔
”جیسے تم
ہوگے ویسے ہی تم پر امیر (حکمران)مسلط ہوں گے۔“
(حضرت
ابو اسحاق عن ابیہؒ ۔۔بحوالہ مشکوٰۃ۔کتاب الامارۃ والقضاء۔ح۔3545۔ض۔66)
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا۔
”جس کو اللہ
تعالیٰ مسلمانوں کے کسی کام کا والی بنائے اور وہ اُن کی ضرورت اور تنگدستی دور
کرنے کی کوشش کرے تو اللہ تعالیٰ اُس کی حاجت، ضرورت اور تنگدستی دور فرما دیتا
ہے۔“
(حضرت عمرو
بن مرہؓ ۔۔ ترمذی۔ابواب الاحکام۔ح۔1196۔ض۔52)
(بحوالہ
مشکوٰۃ۔کتاب الامارۃ والقضاء۔ح۔3556)