Topics

پڑوسیوں کے حقوق

 

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔

اللہ کی قسم ہرگز ایمان دار نہ ہوگا۔ اللہ کی قسم ہرگز ایماندار نہ ہوگا۔ اللہ کی قسم ہرگز ایماندار نہ ہوگا۔

عرض کی گئی۔ یا رسول اللہ ﷺ! کون؟

آپ ﷺ نے فرمایا۔

وہ شخص جس کا ہمسایہ اُس کی آفتوں سے محفوظ نہ ہو۔

حضرت ابو ہریرہؓ ۔۔ بخاری۔کتاب الادب۔ح۔6016

جب تم شوربہ پکاؤ تو اِس میں پانی زیادہ ڈال دو اور اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھو۔

حضرت ابو ذرغفاریؓ ۔۔ مسلم۔کتاب البروالصلہ۔ح۔6688۔ض20

وہ شخص مومن نہیں جو خود سیر ہو کر کھائے اور اس کا ہمسایہ بھوکا رہے۔

حضرت عبداللہ ابن عباسؓ ۔۔ بحوالہ مشکوٰۃ۔کتاب الآداب۔ح۔4772

ایک مرتبہ حضرت عائشہؓ نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا۔

یا رسول اللہ ﷺ! میرے دو ہمسائے ہیں اُن میں سے کسے ہدیہ بھیجوں۔

آپ ﷺ نے فرمایا۔

جس کا دروازہ قریب تر ہو۔

حضرت عائشہ صدیقہؓ ۔۔ بخاری۔کتاب الادب۔ح۔6020

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔

مسلمان عورتو! تم میں سے کوئی عورت اپنی ہمسایہ عورت کی تحقیر نہ کرے۔

حضرت ابو ہریرہؓ ۔۔ بخاری۔کتاب الادب۔ح۔6017

Topics