Topics
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا۔
جنت میں
ایسا شخص داخل نہ ہو سکے گا جس کے دل میں ذرّہ برابر غرور و تکبر ہوگا۔
ایک آدمی نے
دریافت کیا۔
انسان پسند
کرتا ہے کہ اس کا کپڑا اچھا ہو، اس کے جوتے اچھے ہوں۔
آپ ﷺ نے
فرمایا۔
اللہ جمیل
ہے اور جمال کو پسند رکھتا ہے۔ تکبر حق کے مقابلے میں اترانے اور لوگوں کو حقیر
سمجھنے کا نام ہے۔
حضرت عبد
اللہ بن مسعودؓ ۔۔ مسلم۔ کتاب الایمان۔ح۔265
ایک روز
رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا۔
کیا میں
تمہیں دوزخیوں سے باخبر نہ کر دوں؟ ہر وہ شخص جو سر کش سخت مزاج ہے ، اترانے والا
ہے اور اپنے آپ کو بڑا جاننے والا ہے۔
حضرت
حارثہ بن وہبؓ ۔۔ بخاری۔ کتاب الادب۔۔ح۔6071۔ض۔28
کھاؤ ، پیو
، پہنو اور صدقہ کرو لیکن اس میں فضول خرچی اور تکبر کی آمیزش نہ ہو۔
حضرت
عبداللہ ابن عباسؓ ۔۔ بخاری ۔ کتاب اللباس۔ باب 01