Topics
آپ کا نام
عمرو اور کنیت ابو اسحاق ہے۔ والد کا اسم گرامی عمرو بن عبد اللہ ہے۔ ابو اسحاقؒ
کی پیدائش عہد عثمانی کے آخیر عہد میں ہوئی۔ مرکز علم کوفہ میں ابو اسحاقؒ کی
پرورش ہوئی۔ قرآن پاک کے بہت مشہور قاری مانے جاتے تھے۔ عبد اللہ بن مسعودؓ کے
اصحاب ان کو عمراء القاری کہتے تھے۔
حدیث کے
اکابر حفاظ میں سے تھے۔ حضرت ابو اسحاقؒ نے ابن عباسؓ ، ابن عمرؓ ، ابن زبیرؓ ،
معاویہؓ ، زید بن ارقمؓ ، جابر بن سمرہؓ ، رافع بن خدیجؓ سے حدیثیں سماعت کیں۔
127ھ میں
تقریباً سو سال کی عمر میں وفات پائی۔
حضرت
ابوالاحوصؒ کا اصل نام عوف ہے۔ آپ کا شمار تابعین میں ہوتا ہے۔ ملک بن فضلہ کے
بیٹے تھے۔ انہوں نے اپنے والد سے اور ابن مسعودؓ اور ابو موسیٰؓ سے احادیث سنیں۔
آپؒ سے حسن بصری اور ابو اسحٰق اور عطاء بن یسامی نے روایات کی ہیں۔
حضرت ابو
حرہ رقاشیؒ کا شمار تابعین میں ہوتا ہے۔ آپؒ کا نام حنیفہ ہے۔
حضرت بشیر
بن میمونؒ اپنے چچا حضرت اسامہ بن اخدریؓ سے روایت کرتے ہیں جنہیں رسول اللہ ﷺ کے
دستِ حق پر بیعت حاصل کرنے کا شرف حاصل تھا۔
حضرت حکیم
بن معاویہ قشیریؒ قبیلہ نمیر کے رہنے والے تھے۔ انہوں نے اپنے والد حضرت معاویہ بن
حیدہ قشیریؓ سے روایت کی ہے۔
نام سالم
کنیت ابو عمر ہے۔ والد کا نام عبد اللہ بن عمر بن خطاب ہے۔ یعنی آپ خلیفۂ دوم حضرت
عمر فاروقؓ کے پوتے ہیں۔ حضرت سالم بن عبد اللہؒ کا شمار ذی علم تابعین میں ہوتا
ہے۔ آپؒ کا شمار مدینہ کے ممتاز فقہاء میں ہوتا تھا۔
آپؒ کے والد
حضرت عبد اللہ بن عمرؓ حدیث کے رکن اعظم تھے۔ سالم نے زیادہ تر وقت انہی کے دامن
علم سے پیاس علم بجھائی۔ سالم کا خاص اور امتیازی فن فقہ تھا۔ اس میں وہ امامت کا
درجہ رکھتے تھے۔
106ھ میں
مدینہ میں وفات پائی۔
نام سفیان
اور کنیت عبد اللہ ہے۔ آپ کے سلسلہ نسب میں ایک نام ثور بن مناۃ آتا ہے اسی کی
نسبت سے آپ ثوری کہلاتے ہیں۔
سفیان ثوریؒ
کی پیدائش کوفہ میں ہوئی جو اس وقت علوم دینیہ کا سب سے بڑا مرکز تھا۔ کوفہ کے بعد
حصول علم کے لیے بصرہ اور حجاز کے مختلف مقامات کا سفر کیا اور علم کی پیاس
بجھائی۔
تمام ممتاز
تبع تابعین نے یا تو ان کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کیا یا ان سے فائدہ اُٹھایا۔
آپؒ نے 161ھ
میں وفات پائی۔
حضرت صفوان
بن سلیمؒ مدینہ کے مشہور اور جلیل القدر تابعین میں سے تھے۔ آپؒ حمید بن عبد
الرحمٰن بن عوفؓ کے آزاد کردہ ہیں۔ انس ابن مالکؓ اور کچھ تابعین سے روایت کرتے
ہیں۔
کہا جاتا ہے
کہ ان کی پیشانی کثرت سجود کی وجہ سے زخمی ہوگئی تھی۔ ان کے مناقب بہت ہیں۔ 132ھ
میں انتقال ہوا۔
حضرت بشیر
بن میمونؒ اپنے چچا حضرت اسامہ بن خدریؓ سے روایت کرتے ہیں جنہیں رسول اللہ ﷺ کے
دستِ حق پر بیعت حاصل کرنے کا شرف حاصل تھا۔
حضرت حکیم
بن معاویہ قشیریؒ قبیلہ نمیر کے رہنے والے تھے۔ انہوں نے اپنے والد حضرت معاویہ بن
حیدہ قشیریؓ سے روایت کی ہے۔
نام سالم
کنیت ابو عمر ہے۔ والد کا نام عبد اللہ بن عمر بن خطاب ہے۔ یعنی آپ خلیفۂ دوم حضرت
عمر فاروقؓ کے پوتے ہیں۔ حضرت سالم بن عبد اللہؒ کا شمار ذی علم تابعین میں ہوتا
ہے ۔ آپؒ کا شمار مدینہ کے ممتاز فقہاء میں ہوتا تھا۔
آپؒ کے والد
حضرت عبد اللہ بن عمرؓ حدیث کے رکن اعظم تھے۔ سالم نے زیادہ تر وقت انہی کے دامن
علم سے پیاس علم بجھائی۔ سالم کا خاص اور امتیازی فن فقہ تھا۔ اس میں وہ امامت کا
درجہ رکھتے تھے۔
106 ھ میں
مدینہ میں وفات پائی۔