Topics

کمزوروں کا تحفظ

 

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔

اللہ تعالیٰ ایسی امت کو پاکیزگی نہیں بخشتا جس کے ماحول میں ناتوانوں اور کمزوروں کو ان کا حق نہ دلوا دیا جائے۔

حضرت عبداللہ بن مسعودؓ ۔۔ بحوالہ مشکوٰۃ۔کتاب البیوع۔ح۔2873

حضرت مصعب بن سعدؓ بتاتے ہیں کہ حضرت سعدؓ خیال کرتے تھے کہ انہیں اپنے سے کمتر لوگوں پر برتری حاصل ہے۔ ایک روز حضور اکرم ﷺ نے ان کی اصلاح کرتے ہوئے فرمایا۔

تمہیں ضعیفوں اور کمزوروں کی وجہ سے ہی اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد اور روزی ملتی ہے۔

حضرت مصعب بن سعدؓ ۔۔ بخاری۔ کتاب الجہاد۔ح۔2896۔ض۔74

ایک سیاہ فام غریب شخص مسجد میں جھاڑو دیا کرتا تھا۔ اس کا انتقال ہو گیا تو صحابہ نے اس کی تدفین کر دی۔

ایک دن رسول اللہ ﷺ نے اسے موجود نہ پایا تو اس کے بارے میں دریافت فرمایا۔ لوگوں نے کہا کہ وہ تو فوت ہو گیا۔

آپ ﷺ نے فرمایا۔

مجھے اطلاع کیوں نہیں دی؟

راوی کا بیان ہے کہ لوگوں نے اس کے انتقال کو ایک معمولی واقعہ سمجھتے ہوئے آپ ﷺ کو اطلاع نہ دی تھی۔

آپ ﷺ نے فرمایا۔

مجھے اس کی قبر بتلاؤ، لوگوں نے قبر بتلائی۔ آپ ﷺ نے قبر پر پہنچ کر اس کی نماز جنازہ ادا کی۔

حضرت ابو ہریرہؓ ۔۔ مسلم۔کتاب الجنائز۔ح۔2215

Topics