Topics

السلام علیکم

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔

کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتا دوں کہ جب تم اسے کرو گے تو ایک دوسرے سے محبت کرنے لگو گے۔ سلام کو آپس میں پھیلاؤ۔ چھوٹا بڑے کو سلام کرے اور سوار پیدل کو اور کم لوگ زیادہ لوگوں کو۔

حضرت ابوہریرہؓ ۔۔ ابن ماجہ۔ کتاب الادب۔ح۔3692

مسلم۔کتاب۔السلام۔ح۔5646

بے شک اللہ تعالیٰ سے زیادہ قریب وہ شخص ہے جو سلام میں پہل کرتا ہے۔

حضرت ابوامامہؓ ۔۔ ترمذی۔ابواب الاستیذان والآداب۔ح۔2500

جب تم میں سے کوئی اپنے مسلمان بھائی سے ملے تو اسے سلام کرے۔ اگر دونوں کے درمیان کوئی درخت ، دیوار یا پتھر حائل ہو جائے اور پھر ملاقات ہو تو اسے سلام کرے۔

حضرت ابو ہریرہؓ ۔۔ ابی داؤد۔کتاب الادب۔ح۔5186

جب تم کسی گھر میں داخل ہو تو اس کے رہنے والوں کو سلام کرو اور جب نکلو تو اس کے رہنے والوں کو سلام کے ساتھ چھوڑو۔

حضرت ابو قتادہؓ ۔۔ بحوالہ مشکوٰۃ۔کتاب الآداب۔ح۔444۔ض۔16


 

Topics