Topics
ایک مرتبہ
لوگوں نے عرض کیا۔” یا رسول اللہ ﷺ! کیا ہم علاج کروایا کریں؟“
آپ ﷺ نے
فرمایا۔
”اللہ
تعالیٰ نے کوئی بیماری نہیں رکھی مگر اُس کی شفا بھی مقرر فرمائی ہے سوائے ایک
بڑھاپے کی بیماری کے۔“
(حضرت
اسامہ بن شریکؓ ۔۔ ترمذی ۔ ابواب الطب۔ح۔1867۔ض۔22)
”اللہ
تعالیٰ نے کوئی بیماری نہیں اتاری جس کے لیے شفا نہ ہو۔“
(حضرت
ابو ہریرہؓ ۔۔ بخاری۔کتاب الطب۔ح۔5678)
حضرت عائشہؓ
نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ ہم نظر لگ جانے پر دم کروالیا کریں۔“
(حضرت
عائشہ صدیقہؓ ۔۔ بخاری۔کتاب الطب۔ح۔5738)
حضرت عوف بن
مالکؓ نے فرمایا کہ دورِ جہالت کے اندر ہم دم کیا کرتے تھے چنانچہ ہم عرض گزار
ہوئے کہ۔
” یا رسول
اللہ ﷺ! آپ کا اِس بارے میں کیا حکم ہے؟“
آپ ﷺ نے
فرمایا کہ ۔
”اپنے دم
کرنے کے الفاظ مجھے سنا دیا کرو کیونکہ اُس دم میں کوئی مضائقہ نہیں جس میں کوئی
شرک نہ ہو۔“
(حضرت
عوف بن مالکؓ ۔۔ ابی داؤد۔کتاب الطب۔ح۔3884۔ض۔53)
”بے شک اللہ
تعالیٰ نے بیماری اور علاج دونوں کو نازل فرمایا اور ہر بیماری کا علاج رکھا۔ پس
تم علاج کروایا کرو اور حرام چیزوں کے ساتھ علاج نہ کیا کرو۔“
(حضرت
ابو درداءؓ ۔۔ ابی داؤد۔کتاب الطب۔ح۔3868)
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا۔
”دو شفاؤں
کو اپنے اوپر لازم کر لو یعنی شہد اور قرآن کو۔“
(حضرت
عبد اللہ بن مسعودؓ ۔۔ ابن ماجہ۔کتاب الطب۔ح۔3452)
بیمار پُرسی
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا۔
”جو شخص بھی
شام کے وقت کسی مریض کی عیادت کرتا ہے اُس کے لیے ستر ہزار فرشتے صبح تک دعائے خیر
کرتے رہتے ہیں اور اُس کے لیے جنت میں ایک نخلستان تیار ہو جاتا ہے اور جو صبح
ایسا کرے اُس کے لیے ستر ہزار فرشتے شام تک دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں اور جنت میں
اُس کے لیے ایک نخلستان مہیا ہو جاتا ہے۔“
(حضرت
علی مرتضیٰؓ ۔۔ ابی داؤد۔کتاب الجنائز۔ح۔3098)
”جب کوئی
شخص اپنے بھائی کی عیادت کرتا ہے یا اُس سے ملاقات کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے پسندیدہ ہوا تُو اور پسندیدہ ہوا تیرا (مریض کے پاس ) جانا۔ تُو نے جنت میں گھر
بنا لیا۔“
حضرت ابو
ہریرہؓ ۔۔ الادب المفرد۔باب۔189۔ح۔345)
”بھوکوں کو
کھانا کھلاؤ ، مریض کی عیادت کرو اور قیدی کو قید سے چھڑاؤ۔“
(حضرت
ابو موسیٰ اشعریؓ ۔۔ بخاری۔ کتاب النکاح۔ح۔5174)
”بے شک
مسلمان جب اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کرتا ہے تو وہ جب تک عیادت میں رہتا ہے اتنی
دیر جنت کے باغوں سے خوشہ چینی کرتا ہے۔“
(حضرت
ثوبانؓ ۔۔ مسلم ۔کتاب البروالصلہ۔ ح۔6551۔ض۔26)
”اللہ
تعالیٰ قیامت کے دن بندوں سے فرمائے گا اے ابن آدم میں بیمار رہا تو نے میری عیادت
نہیں کی“
بندہ کہے
گا:
”اے باری
تعالیٰ! میں تیری کس طرح عیادت کرتا۔“
اللہ تعالیٰ
فرمائے گا:
”کیا تجھے
معلوم نہ تھا کہ میرا فلاں بندہ بیمار ہوا اور تُو نے اُس کی عیادت نہ کی۔ اگر تو
اُس کی عیادت کرتا تو مجھے اُس کے پاس پاتا۔“
(حضرت
ابو ہریرہؓ ۔۔ مسلم۔کتاب البروالصلہ۔ح۔6556)
جب ہم میں
کوئی مرض کی شکایت کرتا تو نبی کریم ﷺ اُس کی پیشانی پر داہنا دستِ مبارک رکھ کر
یہ دعا پڑھتے۔
أَذْھِبِ الْبَاسَ رَبَّ
الْنَّاسِ اشْفِ وَ أَنْتَ الشَّافِیْ لَا شِفَاءَ اِلَّا شِفَاؤُکَ شِفَاءً لَا
یُغاَدِرُ سَقَماً
ترجمہ :
”اے اللہ!
لوگوں کی بیماری کو دور کر دے۔ اے انسانوں کے پالنے والے! شفا عطا فرما ، تو ہی
شفا دینے والا ہے۔“
(حضرت
عائشہ صدیقہؓ ۔۔ بخاری۔کتاب المرضیٰ۔ح۔5675)
”مسلمان کو
کوئی رنج تکلیف فکر اور غم نہیں پہنچتا یہاں تک کہ جو کانٹااس کے لگتا ہے تو اس
چبھن کو اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کا کفارہ کر دیتا ہے۔“
(حضرت
ابو سعید خدریؓ ۔۔ بخاری۔کتاب المرضیٰ۔ح۔5641)
حضرت عبد
اللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو نبی کریم
ﷺ کو شدید بخار تھا۔ میں نے جسم اطہر کو ہاتھ لگا کر عرض کیا۔
”یا رسول
اللہ ﷺ! آپ کو تو شدید بخار ہے۔“
نبی کریم ﷺ
نے فرمایا۔ ” مجھے اتنا بخار ہوتا ہے جتنا تم میں سے دو شخصوں کو ہوتا ہے۔“
راوی کہتے
ہیں۔ ”میں نے معلوم کیا کہ اَجر بھی دوگنا ملتا ہے؟“
نبی کریم ﷺ
نے فرمایا۔ ”ہاں“
پھر نبی
کریم ﷺ نے فرمایا ۔”کوئی مسلمان ایسا نہیں جس کو مرض یا اُس کے علاوہ کوئی اور
تکلیف پہنچی ہو تو اللہ تعالیٰ اُس کے گناہوں کو اِس طرح گرا دیتا ہے جس طرح درخت
سے پتے گرتے ہیں۔“
(حضرت
عبد اللہ بن مسعودؓ ۔۔ بخاری۔کتاب المرضیٰ۔ ح۔ 5660)
رسول اللہ ﷺ
اُم سائب کے یہاں تشریف لے گئے تو اُم سائب سے معلوم فرمایا ۔”کیا بات ہے۔ تم
کپکپا کیوں رہی ہو؟“
وہ کہنے
لگیں۔ ”بخار کی وجہ سے اللہ اُس کو برکت نہ دے۔“
نبی کریم ﷺ
نے فرمایا۔
”بخارکو برا
نہ کہو کیونکہ بخار گناہوں کو اسی طرح صاف کر دیتا ہے جس طرح بھٹی لوہے کے میل کو
دور کر دیتی ہے۔“
(حضرت
جابرؓ ۔۔ مسلم۔کتاب البروالصلہ۔ح۔6570)
”جب تم مریض
کی عیادت کے لیے جاؤ تو اُس سے اپنے لیے دعا کے لیے کہو کیونکہ مریض کی دعا (
قبولیت میں) ملائکہ کی دعا جیسی ہے“
(حضرت
عمر فاروقؓ ۔۔ ابن ماجہ۔کتاب الجنائز۔ح۔1441)
حضرت عبد
اللہ ابن عباسؓ روایت کرتے ہیں کہ سنت یہ ہے کہ” عیادت کے وقت بیمار کے پاس تھوڑی
دیر بیٹھے اور شور نہ کرے۔“
(حضرت
عبداللہ ابن عباسؓ ۔۔ بحوالہ مشکوٰۃ۔کتاب الجنائز۔ح۔1502)