Topics

لڑکیوں کے حقوق

 

جس شخص نے تین بیٹیوں کی پرورش کی اور ان کی پرورش کے سلسلے میں دکھ و تکلیف پر صبر کیا اور انہیں اپنے مال میں سے کپڑے پہنائے تو یہ لڑکیاں اس کے لیے دوزخ سے نجات کا ذریعہ بن جائیں گی۔

حضرت عامر بن عقبہؓ ۔۔ الادب المفرد۔ باب۔41۔ح۔76

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔

جب کسی کے ہاں لڑکی پیدا ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے ہاں فرشتے بھیجتا ہے جو کہتے ہیں اے گھر والو! تم پر سلامتی ہو۔ وہ لڑکی کو اپنے پروں کے سایہ میں لے لیتے ہیں اور ا س کے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہتے ہیں۔

یہ ایک ناتواں جان ہے جو ایک ناتواں کمزور جان سے پیدا ہوئی ہے جو اس بچی کی پرورش کرے گا قیامت تک اللہ کی مدد اس کے شاملِ حال رہے گی۔

حضرت نبیط بن شریطؓ ۔۔ طبرانی الصغیر ۔61/1۔ح۔70۔ض62

جو شخص لڑکیوں کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ذرا بھی آزمائش میں مبتلا کیا جائے اور وہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے تو یہ لڑکیاں اس کے لیے دوزخ سے نجات کا ذریعہ بنیں گی۔

حضرت عائشہ صدیقہؓ ۔۔ بخاری۔کتاب الزکوٰۃ۔ح۔1418

حضرت عائشہ صدیقہؓ نے بتایا کہ انہوں نے بولنے اور گفتگو کرنے میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ فاطمہؓ سے بڑھ کر مشابہت رکھنے والا کسی کو نہیں دیکھا۔ جب وہ آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوتیں تو آپ ﷺ اپنی بیٹی کے لیے کھڑے ہو جاتے، اُن کا ہاتھ پکڑتے، اُسے بوسہ دیتے اور اپنے بیٹھنے کی جگہ پر انہیں بٹھاتے۔ جب آپ ﷺ اُن کے پاس تشریف لے جاتے تو وہ آپ ﷺ کے لیے کھڑی ہو جاتیں۔ آپ ﷺ کا دست مبارک پکڑ کر اسے بوسہ دیتیں اور آپ ﷺ کو اپنے بیٹھنے کی جگہ پر بٹھاتیں۔

حضرت عائشہ صدیقہؓ ۔۔ ابی داؤد۔ کتاب الادب۔ح۔5203

Topics