Topics

اخلاص ِ نیت

 

حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے صحابی اور آپ ﷺ کے خادمِ خاص حضرت اَنَسؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک روز رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا۔

”اے میرے پیارے بچے! اگر تم سے ہو سکے تو صبح شام اس طرح گزارو کہ تمہارے دل میں کسی کی طرف سے کوئی میل نہ ہو۔“

(حضرت اَنَسؓ ۔۔ ترمذی ۔ ابواب العلم ۔ ح ۔ 2484 ۔ ض ۔23)

”اعمال کا دارو مدار نیت پر ہے اور انسان کے لیے بس وہی کچھ ہے جس کی اس نے نیت کی ہے۔“

(حضرت عمر فاروقؓ ۔۔ بخاری ۔ کتاب الایمان ۔ ح ۔ 54۔ض۔02)

ایک موقع پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔

”اللہ تعالیٰ تمہاری شکل و صورت اور دولت کو نہیں دیکھتا بلکہ تمہاری نیت اور عمل کو دیکھتا ہے۔

حضرت ابو ہریرہؓ ۔۔ مسلم ۔ کتاب البروالصلہ ۔ ح۔ 6543۔ض۔19


 

Topics