Topics

اعتدال و میانہ روی

 

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔

میانہ روی اختیار کرو اور ہشاش بشاش رہو۔

حضرت عائشہ صدیقہؓ ۔۔ بخاری۔کتاب الرقاق۔ح۔6467

خرچ میں میانہ روی نصف معیشت ہے۔ لوگوں سے محبت کرنا نصف عقل ہے اور اچھی طرح سوال کرنا نصف علم ہے۔

حضرت عبداللہ بن عمرؓ ۔۔ بحوالہ مشکوٰۃ۔کتاب الآداب۔ح۔4844

اے لوگو! تم اپنے اوپر میانہ روی کو لازم کر لو اس لیے کہ اللہ تعالیٰ ثواب دینے سے نہیں اکتاتا تم ہی عمل کرنے سے اکتا جاتے ہو۔

حضرت جابرؓ ۔۔ ابن ماجہ ۔کتاب الزہد۔ح۔4241

اتنا ہی عمل کرو جس کی تم طاقت رکھتے ہو، جو ہمیشہ ہو اگرچہ تھوڑا ہو۔

حضرت ابو ہریرہؓ ۔۔ ابن ماجہ۔کتاب الزہد۔ح۔4240

Topics