Topics

اولاد کے حقوق

 

والد کی طرف سے اولاد کو سب سے بہتر عطیہ اس کی اچھی تربیت ہے۔

حضرت سعید بن عاصؓ ۔۔ ترمذی۔ ابواب البروالصلہ۔ح۔1782۔ض۔36

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔

اپنی اولاد کے درمیان انصاف کیا کرو۔

حضرت نعمان بن بشیرؓ ۔۔ مسلم کتاب الھبات۔ح۔4181۔ض 63

تم لوگ اپنی اولاد کے ساتھ رحم و کرم کا برتاؤ کرو اور ان کو اچھی تربیت دو۔

حضرت انسؓ ۔۔ ابن ماجہ ۔ کتاب الادب۔ح۔3671

حضرت سعدبن ابی وقاصؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ حجۃ الوداع کے سال پر میرے شدید درد کی وجہ سے عیادت کے لیے تشریف لائے۔ میں نے عرض کیا۔

میرا درد جس حد کو پہنچ چکا ہے وہ آپ ﷺ دیکھ ہی رہے ہیں۔ میرے پاس بہت سا مال ہے اور میری وارث صرف میری ایک ہی بیٹی ہو سکتی ہے۔ کیا میں اپنا دو تہائی مال صدقہ کر سکتا ہوں؟

آپ ﷺ نے جواب دیا

نہیں۔

میں نے کہا

آدھا؟

آپ ﷺ نے فرمایا۔

نہیں

میں نے عرض کیا اچھا ایک تہائی؟

آپ ﷺ نے فرمایا۔

ہاں ایک تہائی اور ایک تہائی بھی بہت ہے۔ اس لیے کہ تمہارا اپنے وارثوں کو خوشحال چھوڑ کر مرنا اس سے کہیں بہتر ہے کہ انہیں محتاج چھوڑ کر جاؤ اور وہ لوگوں کے آگے دستِ سوال دراز کرتے پھریں۔

حضرت سعد بن ابی وقاصؓ ۔۔ مسلم ۔ کتاب الوصیہ۔ح۔ 4209۔ض۔34

Topics