Topics

بہترین انسان

 

رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں عرض کیا گیا کون سا آدمی افضل ہے؟

آپ ﷺ نے فرمایا۔

ہر وہ آدمی جو مخموم القلب (صاف دل) اور سچی زبان والا ہو۔

لوگ عرض گزار ہوئے

سچی زبان والے کو تو ہم جانتے ہیں لیکن مخموم القلب کیا ہے؟

آپ ﷺ نے فرمایا۔

وہ پاکیزہ دل اور پاکیزہ سیرت والا ہے۔ وہ گناہ ، ظلم ، خیانت اور حسد نہیں کرتا۔

حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاصؓ ۔۔ ابن ماجہ ۔ کتاب الزہد ۔ ح۔ 4216۔ض۔45

Topics