Topics

بیٹا اور بیٹی برابر ہیں

 

رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا۔

جس شخص کی بیٹی ہو اور وہ نہ تو اسے زندہ درگور کرے اور نہ اس کے ساتھ حقارت آمیز سلوک کرے اور نہ اُس لڑکی پر اپنے لڑکے کو ترجیح دے تو اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔

حضرت عبداللہ ابن عباسؓ ۔۔ ابی داؤد۔ابواب النوم۔ح۔5132

اولاد سے محبت

رسول اللہ ﷺ نے اقرع بن حابس تمیمیؓ کی موجودگی میں حسن بن علیؓ کو پیار کیا۔ اس پر اقرعؓ نے کہا۔

میرے دس لڑکے ہیں لیکن میں نے کبھی انہیں پیار نہیں کیا۔

اس پر رسول اللہ ﷺ نے اُن کی طرف دیکھا اور فرمایا۔

جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔

حضرت ابو ہریرہؓ ۔۔ ترمذی۔ابواب البروالصلہ۔ح۔1743

رسول اللہ ﷺ کی طرف حسنؓ اور حسینؓ دوڑے تو نبی کریم ﷺ نے اُنہیں اپنے سینے سے لگا لیا۔

حضرت یعلی بن مرہؓ ۔۔ ادب المفرد۔باب 170۔ح۔364۔

Topics