Topics
حضرت معاذ
بن جبلؓ کے ایک صاحبزادے کا کم سنی میں انتقال ہو گیا۔ رسول اللہ ﷺ نے اس موقع پر
اِن صحابی کے نام ایک تعزیتی خط تحریر کروایا۔
”بسم اللہ
الرحمن الرحیم
محمد رسول
اللہ ﷺ کی جانب سے
معاذ بن جبل
کے لیے
سلام علیک
میں تمہاری
طرف سے اللہ تعالیٰ کی طرف تعریف پہنچاتا ہوں۔ جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔
امابعد!
اللہ تعالیٰ تمہیں بہت اجر عطا کرے اور صبر کی توفیق دے۔ ہمیں اور تمہیں شکر کی
توفیق دے۔ بے شک ہماری جان و مال ، ہمارے اہل و عیال اللہ کے عطا کردہ اور اللہ کی
امانت ہیں۔ ایک مقررہ وقت تک ہم اُس سے متمتع ہوتے ہیں اور ایک معلوم وقت پر وہ
اُٹھا لیتا ہے پھر اللہ نے ہم پر اپنی عطا پر شکر اور ابتلاء پر صبر فرض کیا ہے۔
تمہارا بیٹا
بھی اللہ تعالیٰ کی عطا اور رکھوائی ہوئی امانتوں میں سے تھا۔ اللہ تعالیٰ نے
تمہیں اِس سے رشک اور خوشی کی حالت میں بہرہ مند کیا اور تمہارے لیے بہت بڑے اَجر
کے بدلے اُسے اُٹھا لیا۔ وہ اَجر دعا ،رحمت اور ہدایت ہے۔ اگر یہ اَجر چاہتے ہو تو
صبر کرو اور تمہاری گریہ و زاری تمہارے اَجر کو ضائع نہ کر دے اور خوب سمجھ لو کہ
گریہ و زاری نہ تو کسی واقعہ کو ہونے سے روک سکتی ہے اور نہ غم کو دور کر سکتی ہے
جو ہونا تھا وہ ہو کر رہا۔
والسلام“
(حضرت
معاذ بن جبلؓ ۔۔ طبرانی الکبیر۔20/155 ۔ح۔324)
بچوں کی وفات پر صبر
کوئی مسلمان
ایسا نہیں جس کے تین بچے فوت ہو جائیں مگر اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے ان دونوں
کو جنت میں داخل فرمائے گا۔ صحابہ نے عرض کیا:
”یا رسول
اللہ ﷺ! اگر صرف دو بچے فوت ہوئے ہوں تو؟“
نبی کریم ﷺ
نے فرمایا۔ ”ہاں دو بھی “
صحابہ نے
عرض کیا ۔”اگر ایک بچہ فوت ہوا ہو تو؟
نبی کریم ﷺ
نے فرمایا۔ ”ہاں ایک بھی۔“
اس کے بعد
نبی کریم ﷺ نے فرمایا۔
”اُس ذات
اقدس کی قسم!جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے کچا ضائع ہونے والا حمل ماں کو اپنے
نال ساتھ جنت میں کھینچے گا اگر وہ(مشیت الٰہی پر) صبر کرے۔“
حضرت معاذ
بن جبلؓ ۔۔ ابن ماجہ۔کتاب الجنائز۔ح۔1609“
بحوالہ
مشکوٰۃ۔کتاب الجنائز۔ح۔1660“
ایصالِ ثواب
”قبر میں
مرحوم کی حالت ڈوبتے ہوئے فریاد کرنے والے کی ہوتی ہے وہ دعاؤں کا انتظار کرتا ہے
خواہ وہ ماں باپ کی طرف سے ہو یا بھائی اور دوست کی طرف سے۔ جب یہ دعا اُس مرحوم
کو پہنچتی ہے تو وہ اُس کو دنیا و مافیہا سے زیادہ عزیز ہوتی ہے۔ بے شک رب کریم
دنیا والوں کی دعائیں مرحومین کو پہاڑوں کی طرح کر کے پہنچاتا ہے۔ زندوں کا اپنے
مرحومین کی طرف تحفہ اُن کے لیے مغفرت کی طلب ہوتی ہے۔“
(حضرت
عبد اللہ بن عباسؓ ۔۔ بحوالہ مشکوٰۃ۔کتاب اسما ء اللہ تعالیٰ۔ح۔2246)
نبی کریم ﷺ
نے ابو سلمہؓ کی وفات پر دعا فرمائی:
”اے اللہ !
ابو سلمہ کی مغفرت فرما۔ ہدایت یافتہ لوگوں میں اُن کے درجات بلند فرما اور
پسماندگان میں اُن کا جانشین بنا دے۔ سارے جہانوں کے رب اُن کی اور ہماری مغفرت
فرما۔ اُن کی قبر میں وسعت عطا فرما اور اُن کی قبر کو منور فرما۔“
(حضرت
اُم سلمہؓ ۔۔ مسلم۔کتاب الجنائز۔ح۔2130۔ض۔08)
نبی کریم ﷺ
نے اشکبار حالت میں حضرت عثمان بن مظعونؓ کی میت کو بوسہ دیا۔ اُس وقت نبی کریم ﷺ
کی آنکھوں میں سے آنسو حضرت عثمان بن مظعونؓ کے چہرے پر گر رہے تھے۔
(حضرت
عائشہ صدیقہؓ ۔۔ ترمذی۔ ۔ابواب الجنائز۔ح۔871)