Topics
حضرت محمد
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا۔
یقیناً اللہ
نے مجھے وحی کی ہے کہ تواضع اختیار کی جائے ، مجھے یہاں تک حکم دیا گیا ہے کہ کوئی
کسی پر فخر نہ جتائے ، اور نہ کوئی دوسرے پر زیادتی کرے۔
حضرت
عیاض بن حمادؓ ۔۔ ابی داؤد۔ کتاب الادب۔ح۔4884۔ض۔55
حضرت عمر
فاروقؓ نے ایک روز منبر پر خطبہ دیتے ہوئے فرمایا۔
اے لوگو!
تواضع ، انکساری اختیار کرو۔ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے۔
جو اللہ کے
لیے جھکتا ہے اللہ اسے بلند کرتا ہے۔ وہ اپنے آپ کو چھوٹا سمجھتا ہے حالانکہ وہ
لوگوں کی نگاہوں میں بڑا ہے اور جس نے تکبر کیا اسے اللہ تعالیٰ گرا دیتا ہے ، تو
وہ لوگوں کی نگاہوں میں چھوٹا ہے حالانکہ وہ اپنے آپ کو بڑا خیال کرتا ہے ، یہاں
تک کہ وہ لوگوں کی نظروں میں کتے اور خنزیر سے بھی زیادہ ذلیل ہو جاتا ہے۔
حضرت عمر
فاروقؓ ۔۔ بحوالہ مشکوٰۃ۔کتاب الآداب۔ح۔4890