Topics
نواسۂ رسول
ﷺ حضرت امام حسینؓ کی کنیت ابو عبداللہ ، لقب سید شباب اہلِ الجنہ اور ریحانۃ
النبی ہے۔ آپؓ کے والد حضرت علی مرتضیٰؓ اور والدہ دخترِ رسول ﷺ حضرت بی بی فاطمہ
الزہرہؓ ہیں۔
اپنی
صاحبزادی بی بی فاطمہؓ کے ہاں ولادت کی خبر سن کر رسول اللہ ﷺ ان کے گھر تشریف لے
گئے۔ نومولود کو اپنی گود میں لیا ، پیار کیا ، کانوں میں کلمۂ طیبہ پڑھا اور اذان
دی۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنے نواسہ کا نام حسین رکھا۔
حضرت امام
حسینؓ کا بچپن نبی کریم ﷺ کے ساتھ غیر معمولی پیار و محبت و شفقت میں گزرا۔ مدینہ
منورہ میں آپ ﷺ تقریباً روزانہ ہی اپنے دونوں نواسوں حضرت امام حسنؓ اور حضرت امام
حسینؓ سے ملتے اور دونوں کو پیار کرتے اور اُن کے ساتھ کھیلا کرتے۔ نبی کریم ﷺ
دونوں ننھے نواسوں کی شوخیاں دیکھ دیکھ کر خوش ہوتے تھے۔
رسول اللہ ﷺ
کی وصال کے وقت حضرت امام حسینؓ کی عمر سات سال تھی۔
قضا و افتا
میں حضرت امام حسینؓ کو اپنے والد باب العلم حضرت علیؓ سے وافر حصہ ملا۔
50ھ میں آپ
کے بھائی حضرت امام حسنؓ کا وصال ہوا۔ امیر معاویہؓ کے لڑکے یزید نے حضرت امیر
معاویہؓ کی وفات کے بعد منصب خلافت پر براجمان ہو کر حضرت امام حسینؓ سے اپنی بیعت
کرنے پر اصرار کیا۔ حضرت امام حسینؓ اور کچھ صحابہ کرام نے یزید کی حکمرانی کو
ملوکیت سمجھتے ہوئے اس کی بیعت سے انکار کر دیا۔
10 محرم ،
61 ہجری کو میدانِ کربلا میں یزید کے ماتحت بد بخت سپاہیوں کے ہاتھوں حضرت امام
حسینؓ کی شہادت ہوئی۔
۔
آپؓ کا نام
عائشہ اور لقب حمیرہ اور صدیقہ ہے۔ کنیت اُم عبداللہ ہے۔ آپؓ حضرت ابو بکر صدیقؓ
کی صاحبزادی ہیں۔ والدہ ماجدہ کا نام زینب ہے۔
حضرت عائشہؓ
ہجرت کے بعد حضرت محمد ﷺ کی زوجیت میں آئیں۔
حضرت عائشہؓ
کی غزوہ احد میں شرکت کا پتہ چلتا ہے۔ اس جنگ میں آپؓ اور اُم سلیمؓ مشک بھر بھر
کر لاتی تھیں اور زخمیوں کو پانی پلاتی تھیں۔
ربیع الاول
11 ھ کو حضور ﷺ نے اس عارضی دنیا سے پردہ فرمایا۔ تیرہ دن علیل رہے جن میں آٹھ دن
حضرت عائشہؓ کے حجرہ میں اقامت فرمائی۔ حضرت عائشہ صدیقہؓ کے فضائل میں ایک زریں
باب یہ بھی ہے کہ آپؓ کا حجرہ اللہ کے آخری رسول حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا مدفن بنا۔
علمی حیثیت
میں حضرت عائشہؓ کو نا صرف عورتوں اور امہات المومنین پر بلکہ بعض اکا بر صحابہ پر
بھی فوقیت حاصل تھی۔ عہد رسالت ﷺ میں جن چند افراد کو نبی کریم ﷺ کی جانب سے مسائل
کے جواب دینے اور فتویٰ دینے کی اجازت ملی اُن میں حضرت عائشہ صدیقہؓ کا شمار بھی
ہوتا ہے۔ اُمت مسلمہ کو حضرت عائشہؓ کے ذریعہ احادیث نبوی ﷺ کا بہت بڑا خزانہ عطا
ہوا ہے۔
آپؓ اکثر
روزے رکھا کرتیں ، حج کی بھی پابندی کرتیں اور ہر سال اس فریضہ کو ادا کرتی تھیں ۔
غلاموں پر شفقت کرتیں اور ان کو خرید کر آزاد کرتی تھیں۔ آپؓ کے آزاد کردہ غلاموں
کی تعداد 67 ہے۔
رمضان 58ھ
میں حضرت عائشہؓ نے رحلت فرمائی۔ وصیت کے مطابق جنت البقیع میں مدفون ہوئیں۔
آپؓ کانام
ہند ، کنیت اُم سلمہ ہے۔ والد کا نام ابی امیہ سہیل بن المغیرہ ہے۔ والدہ کا نام
عاتکہ بنت عامر ہے۔ روایت ہے کہ اُم سلمیٰؓ پہلی خاتون تھیں جو ہجرت کر کے مدینہ
تشریف لائیں۔
اُم سلمہؓ
کے شوہر ابو سلمہؓ بہت بڑے شہسوار تھے۔ احد میں کچھ زخم لگے جن کے باعث 4 ہجری میں
شہادت پائی۔ کچھ عرصہ بعد حضرت اُم سلمیٰؓ کو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی زوجیت میں
آنے کا شرف ملا۔
ایک مرتبہ
چند صحابہ نے دریافت کیا کہ حضور ﷺ کی گھریلو زندگی کے متعلق کچھ ارشاد فرمائیں۔
آپؓ نے کہا۔
”نبی کریم ﷺ
کا ظاہر و باطن یکساں ہے۔ حضور ﷺ تشریف لائے تو آپؓ نے واقعہ بیان فرمایا۔ حضور ﷺ
نے فرمایا ۔”تم نے بہت اچھا کہا۔“
علمی حیثیت
میں اگرچہ تمام ازواج ہی بلند رتبہ تھیں تاہم حضرت عائشہؓ اور اُمِ سلمہؓ کا ان
میں کوئی جواب نہ تھا۔ حضرت اُم سلمیٰؓ قرآن بہت اچھا پڑھتی تھیں۔ روایت ہے کہ
حضور ﷺ جس انداز میں تلاوت فرماتے آپؓ بھی اسی طرح قرآن کی تلاوت فرماتیں۔
حجۃ الوداع
میں علیل ہونے کے باوجود نبی کریم ﷺ کے ساتھ آئیں۔ اُم المومنین حضرت اُم سلمہؓ نے
59 ہجری میں مدینہ منورہ میں وفات پائی۔ جنت البقیع میں مدفون ہیں۔
اسم گرامی
علقمہ اور عبداللہ مشہور ہے۔ ابو معاویہ اور ابن ابی اوفیٰ کنیت ہے۔ صلح حدیبیہ سے
قبل اسلام قبول کیا۔
عہد نبوی ﷺ
سے حضرت عمرؓ کے ابتدائی عہد خلافت تک مدینہ منورہ میں رہے جب کوفہ آباد ہوا تو
وہاں منتقل ہو گئے۔
حضرت ابن
ابی اوفیٰؓ کا شمار علمی لحاظ سے بھی بہت قابل ہستیوں میں ہوتا ہے۔
حضرت ابن
ابی اوفیٰؓ کا علمی پایہ ان کے معاصرین میں مسلم تھا۔ مختلف فقہی مسائل میں لوگ
تحقیق کے لیے ان سے رجوع کرتے تھے۔
حضرت ابن
ابی اوفیٰؓ نے کافی عمر پائی۔ بنی امیہ کے دور تک زندہ رہے۔ 87 ھ میں وفات پائی۔
کوفہ میں رہنے والے اصحاب نبوی میں آپؓ آخری بزرگ تھے۔
نام صدی ،
کنیت ابو امامہ ہے۔ والد کا نام عجلان بن وہب ہے۔ حضرت ابو اُمامہؓ قبول اسلام کے
فوری بعد حدیبیہ میں قافلہ اسلام میں شریک ہو گئے۔ بیعت رضوان کا شرف بھی ملا۔
حضور ﷺ نے
آپؓ کو اپنے قبیلہ میں دعوتِ حق کے لیے بھیجا۔ بہت کوششوں سے کافی عرصہ بعد آپؓ کا
سارا قبیلہ ایمان لے آیا۔
حدیث کی
تبلیغ و اشاعت میں آپؓ کا خاص حصہ تھا۔ جہاں دو چار آدمی مل جاتے آپؓ انہیں حضور ﷺ
کی باتیں بتاتے۔ روایت ہے کہ جب لوگ ابو امامہؓ کے پاس بیٹھتے تو وہ انہیں احادیث
سناتے اور کہتے کہ ان کو سنو، سمجھو اور جو سنتے ہو اس کو دوسروں تک پہنچاؤ۔
اس وجہ سے
تشنگانِ علم اکثر اس سر چشمہ فیض کے گرد نیاز مند رہتے۔
86 ھ میں
شام میں وفات پائی۔ وفات کے وقت عمر 106 سال تھی۔
آپؓ کا اسم
گرامی خالد اور کنیت ابو ایوب ہے۔ والد کا نام زید بن کلیب ہے۔ مدینہ میں قبیلہ
خزرج کے خاندان نجار سے تعلق تھا۔ آپؓ اُس خاندان کے رئیس ترین افراد میں شمار
ہوتے تھے۔ آپؓ یثرب کے اُن ممتاز و منتخب بزرگان میں سے تھے جنہوں نے ہجرت سے قبل
عقبہ کی گھاٹی میں جا کر رسول اللہ ﷺ کے دستِ مبارک پر بیعت کی تھی۔ جب حضرت محمد
رسول اللہ ﷺ ہجرت فرما کر یثرب تشریف لائے تو یہاں رسول اللہ ﷺ کی میزبانی کا شرف
حضرت ابو ایوبؓ کو عطا ہوا۔ حضور ﷺ تقریباً دو ماہ تک اپنے ان انصاری صحابی کے ہاں
مقیم رہے۔ حضرت ابو ایوب انصاریؓ حضور پاک ﷺ کے ساتھ تمام غزوات میں شریک رہے۔
حضرت ابو
ایوب انصاریؓ کا فضل و کمال اس قدر مسلم تھا کہ خود صحابہ کرام ان سے مسائل دریافت
کرتے تھے۔ حضرت ابن عباسؓ ، حضرت ابن عمرؓ ، حضرت براء بن عازبؓ ، انس بن مالکؓ ،
ابو امامہؓ ، زید بن خالد جہنیؓ ، مقدام بن معدیکربؓ ، جابر بن سمرہؓ ، عبد اللہ
بن یزید خطمیؓ جیسے صحابہ کرام آپؓ سے فیض حاصل کرتے۔
حضرت ابو
ایوب انصاریؓ نے 51 ہجری میں قسطنطنیہ میں وفات پائی۔
آپؓ کی قبر
قسطنطنیہ کی چہار دیواری کے قریب ہے جو آج بھی مرجع خلائق ہے۔
نام عویمر
کنیت ابو درداء ہے۔ والد کا نام زید بن قیس اور والدہ کا نام مجتہ ہے۔ قبیلہ خزرج
کے خاندان عدی بن کعب سے تعلق ہے۔
حضرت ابو
درداءؓ 2 ہجری میں مشرف بہ اسلام ہوئے۔ غزوۂ احد میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پر حضرت
ابو درداءؓ کی شجاعت و بہادری کو دیکھتے ہوئے نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ” عویمر کس
قدر اچھے سوار ہیں۔“
آپؓ کا
ذریعہ معاش تجارت تھا۔ نبی کریم ﷺ کے وصال کے بعد آپؓ مدینہ منورہ سے دمشق منتقل
ہوگئے۔ دمشق میں ان کا زیادہ تر وقت درس و تد ریس میں گزرتا ۔ درس کے وقت تشنگانِ
علم کا بہت بڑا ہجوم رہتا تھا۔
حضرت ابو
درداءؓ فقہ و حدیث میں ممتاز اصحاب میں شمار ہوتے ہیں۔ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہی میں
آپؓ نے قرآن حفظ کر لیا تھا۔ اسی بنا پر حضرت عمر فاروقؓ نے آپؓ کو دمشق کی جامع
عمری قرآن کے درس کے لیے منتخب فرمایا تھا۔
حضرت ابو
درداءؓ کی وفات 32 ہجری میں ہوئی۔