Topics
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا۔
ساری مخلوق
اللہ کی عیال ہے۔ اللہ کو اپنی مخلوق میں سب سے زیادہ محبوب وہ ہے جو اللہ کی عیال
کو زیادہ فائدہ پہنچانے والا ہے۔
حضرت
انسؓ ۔۔ بحوالہ مشکوٰۃ۔کتاب الآداب ۔ح۔4779
جو شخص اپنے
کسی بھائی کی حاجت براری میں مصروف ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی ضرورتیں پوری کرتا
ہے
حضرت
عبداللہ بن عمرؓ ۔۔ بخاری۔کتاب المظالم۔ح۔2442
رسول اللہ ﷺ
نے فرمایا۔
محتاج و
نادار لوگوں کی مدد کے لیے دوڑ دھوپ کرنے والا اُس شخص کی طرح ہے جو اللہ کی راہ
میں سرگرمی دکھا رہا ہے۔
حضرت ابو
ہریرہؓ ۔۔ بخاری ۔کتاب النفقات۔ح۔5353