Topics
سکھلاؤ اور
آسانی پیدا کرو۔ یہ بات آپ ﷺ نے تین مرتبہ فرمائی پھر ارشاد فرمایا اور جب غصہ کا
غلبہ ہو تو خاموشی اختیار کرو۔
حضرت
عبداللہ ابن عباسؓ ۔۔ الادب المفرد۔باب۔123۔ح۔245۔ض۔44
اپنے آپ پر
سختی مت کرو ورنہ تم پر سختی کی جائے گی کیونکہ جس قوم نے بھی اپنے آپ پر سختی کی
تو اللہ نے بھی اس پر سختی کی۔
حضرت
انسؓ ۔۔ابی داؤد۔ کتاب الادب۔ح۔4893
مومن کے لیے
مناسب نہیں کہ وہ اپنے آپ کو ذلیل کرے۔
لوگوں نے
پوچھا۔
مومن اپنے
آپ کو ذلیل کیسے کرتا ہے؟
آپ ﷺ نے
فرمایا۔
ناقابلِ
برداشت (بساط سے زیادہ) آزمائش میں اپنے آپ کو ڈال دیتا ہے۔
حضرت
حذیفہؓ ۔۔ ترمذی ۔ ابواب الفتن۔ح۔2074۔ض۔29
ایک روز
رسول اللہ ﷺ مسجد نبوی میں تشریف لائے تو دو ستونوں کے درمیاں رسی تنی ہوئی تھی۔
یہ دیکھ کر آپ ﷺ نے دریافت فرمایا۔
یہ کیا ہے؟
اس موقع پر
موجود صحابہ کی جانب سے عرض کیا گیا۔
یہ بی بی
زینبؓ کا انتظام ہے وہ (دورانِ نفل) طویل قیام سے تھک کر اس کا سہارا لیتی ہیں۔
حضور ﷺ نے
فرمایا۔
نہیں ! اسے
کھول دو۔ جب تک بار نہ ہو نماز پڑھتے رہو۔ تھک جاؤ تو بیٹھ کر آرام کر لو۔
حضرت
انسؓ ۔۔ نسائی ۔ کتاب قیام اللیل۔ح۔1646
ایک دن حضور
ﷺ خطبہ دے رہے تھے کہ ایک آدمی پر نظر پڑی جو دھوپ میں کھڑا ہوا تھا۔ آپ ﷺ نے
دریافت فرمایا کیا بات ہے؟ (یعنی یہ شخص دھوپ میں کیوں کھڑا ہوا ہے۔)
صحابہ نے
عرض کیا
اس شخص نے
منت مانی ہے کہ یہ دھوپ میں کھڑا رہے گا بیٹھے گا نہیں۔ سارا دن روزہ رکھ کر بھی
شام کو افطار نہیں کرے گا اور نہ سائے میں آئے گا اور کسی سے کوئی بات بھی نہیں
کرے گا۔ (یعنی مسلسل خاموش رہے گا۔)
حضور ﷺ نے
فرمایا۔
اس سے کہو
کہ یہ سائے میں آئے اور بیٹھ جائے۔ لوگوں سے بات بھی کرے اور روزہ پورا کرے۔(یعنی
شام کے وقت روزہ افطار کرلیا جائے)
حضرت عبد
اللہ ابن عباسؓ ۔۔ ابی داؤد ۔ کتاب الایمان والنذور۔ح۔3280
حضرت عقبہ
بن عامرؓ کہتے ہیں میری بہن نے یہ منت مانی کہ پیدل ہی بیت اللہ کا سفر کرے گی۔ اس
نے مجھے حضور ﷺ سے اس بارے میں دریافت کرنے کو کہا۔ میں نے دریافت کیا تو حضور ﷺ
نے فرمایا کہ
اسے پیدل
بھی چلنا چاہیئے اور سوار ی پر بھی۔ (یعنی اپنے آپ پر بے جا سختی کی کوئی ضرورت
نہیں ہے۔)
حضرت
عقبہ بن عامرؓ ۔۔ ترمذی ۔ ابواب النذور والایمان۔ح۔1400۔ض۔49
حضرت عثمان
بن مظعونؓ نے قسم کھائی کہ وہ یہ تین کام کرتے رہیں گے۔
۱۔ رات کو جاگ کر عبادت کریں گے۔
۲۔ ہمیشہ روزے رکھیں گے اور
۳۔ اپنی بیوی سے دور رہیں گے۔
رسول اللہ ﷺ
نے یہ بات سنی تو انہیں طلب کیا اور ارشاد فرمایا۔
کیا تم میری
سنت سے منحرف ہو گئے ہو؟
عثمانؓ نے
عرض کیا ۔یا رسول اللہ ﷺ! خدا کی قسم ، آپ ہی کی سنت سمجھ کر تو یہ قسم کھائی ہے۔
آپ ﷺ نے
فرمایا۔
مگر میں تو
شب کو سوتا بھی ہوں اور قیام بھی کرتا ہوں۔(نفلی) روزے کے ساتھ ناغہ بھی کرتا ہوں
۔ نکاح پر بھی میرا عمل ہے۔
اے عثمان!
اللہ سے ڈرو۔ تم پر تمہارے بیوی بچوں کا ، مہمان کا اور اپنی ذات کا بھی حق ہے۔
لہذا روزہ بھی رکھو اور ناغہ بھی کرو۔ نماز ادا کرو اور آرام بھی کرو۔
حضرت
عائشہ صدیقہؓ ۔۔ ابی داؤد۔ ابواب قیام اللیل ۔ ح ۔ 1372۔ض۔ 07
لوگو! اعمال
میں اپنی برداشت کا خیال رکھو۔ ورنہ تم ہی اکتا جاؤ گے نہ کہ خداوند کریم! اللہ
تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل وہ ہے جو جاری رہے اگرچہ مختصر ہو۔
حضرت
عائشہ صدیقہؓ ۔۔ ابی داؤد ۔ ابواب قیام اللیل۔ ح۔1371
حضور ﷺ مسجد
میں معتکف تھے کہ بعض لوگوں کو زور زور سے قرآن پڑھتے سنا۔ حضور ﷺ نے پردہ ہٹا کر
فرمایا۔
تم میں سے
ہر شخص مناجات الٰہی کر رہا ہے لہذا ایک دوسرے کو خلل نہ پہنچائے اور دوسرے کی
قرات یا نماز میں حارج نہ ہو۔
حضرت ابو
سعید خدریؓ ۔۔ ابی داؤد۔ ابواب اللیل۔ ح ۔ 1334۔ض۔13