Topics

غصہ

غصہ

رسول اکرم ﷺ نے فرمایا۔

بہادر (پہلوان) وہ نہیں جو لوگوں کو پچھاڑ دے بلکہ بہادر (پہلوان) وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے نفس پر قابو رکھتا ہے۔

حضرت ابو ہریرہؓ ۔۔ مسلم۔ابواب البروالصلہ۔ح۔6643

غصہ شیطان سے پیدا ہوتا ہے اور شیطان آگ سے پیدا ہوا ہے اور آگ پانی سے بجھائی جاتی ہے۔ اگر تم میں سے کسی کو غصہ آجائے تو اسے وضو کر لینا چاہیئے۔

حضرت عطیہ بن عروہ سعدیؓ ۔۔ ابی داؤد۔ کتاب الادب۔ح۔4777۔ض۔48

ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا۔

یا رسول اللہ ﷺ! آپ مجھے وصیت فرمائیے۔

آپ ﷺ نے فرمایا۔

غصہ مت کر۔ یہ بات اس نے کئی مرتبہ عرض کی اور ہر مرتبہ آپ ﷺ نے فرمایا غصہ مت کر

حضرت ابو ہریرہؓ ۔۔ ترمذی۔ابواب البروالصلہ۔ح۔1849


 

Topics